جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرنامیری مجبوری ہے،بھارتی آرمی چیف

Spread the love

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتا ہوں، مجھے علم ہوتا ہے وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں، ایک انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف کامزید کہنا تھا میں ہر انداز میں پاکستانی آرمی چیف کو فالو کر تا ہوں اور مجھے اْنہیں فالو کرنا بھی پڑتا ہے۔ سدھو کی جنرل باجوہ سے جھپی پر خوفزدہ نہیں ہوا،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انکاکہنا تھامیں کبھی غصہ ہوتا ہوں نہ ایسی باتوں سے پریشان ،یہ انکا ذاتی معاملہ ہے۔ ہو سکتا ہے نوجوت سنگھ سدھو کو لگا ہو ،جنرل باجوہ کو گلے لگانے سے ایک مثبت فضا قائم ہو اور اسلئے انہوں نے ایسا کیا ہو لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Leave a Reply