فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جنرل بپن راوت اسٹاف سمیت ہلاک

Spread the love

جنرل بپن راوت ہلاک

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن

راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی فضائیہ

کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 9 افراد اور عملے کے 4

ارکان سوار تھے۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع

نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ

کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی

تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے

ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے

ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ

میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی چیف آ ف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے

ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج (جمعرات کو ) پارلیمنٹ

میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں

کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور

تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل

بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی

سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف ا?ف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج کے نزدیک گھنے جنگل

والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور اس میں سے نکلنے والے آگ کے بلند شعلوں کو بجھانے کی

کوشش کی جا رہی ہے۔

جنرل بپن راوت ہلاک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: