جنرل باجوہ کا پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کا حکم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ

دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا اور یہ برادر ہمسایہ اور دیرینہ ملک چین نے کرکے د

کھا یا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امدادتیز کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں، یہ احکامات

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا ہم کرونا

وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے، پاک فوج قومی

کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام

اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاو کرنا درحقیقت

اجتماعی حفا ظت کی بنیاد ہے، ہمیںپہلے انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی

سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے حکومت اور

محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے، ایسا کرنے سے ہی قومی

کوشش کامیاب ہو گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز

کرنے کے احکامات دیتے ہوئے مزید کہا انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا ہی

درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے ۔ حکومت اور محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے

سے ہدایا ت پر عمل سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی، جیسا چین نے کر دکھایا ہے۔ پاک فوج قومی

کوشش کا حصہ ہوتے ہوے اس زمہ داری کو ادا کرے گی،ہم کروناوائرس سے قوم کی حفا ظت کے

عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے،انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں

کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔ اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply