جنرل باجوہ کا بھارتی چیف سے کوئی رابطہ ہو،ا نہ دونوں نے اکٹھے کام کیا، ترجمان پاک فوج

Spread the love

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے نے کبھی بھی بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے کام بھی نہیں کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔پاکستانی آرمی چیف کی طرف سے بھارتی آرمی چیف کے ساتھ رابطے کوشش کے بارے میں بھارتی اخبار کی خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔

Leave a Reply