جنرل باجوہ ملاقاتیں

جنرل باجوہ کی افغان صدر ،چیف ایگزیکٹو ،برطانوی جنرل سے ملاقاتیں

Spread the love

جنرل باجوہ ملاقاتیں

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا ایک روزہ

سرکاری دورہ کیا ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے میں افغان

صدراشرف غنی سے تفصیلی ملاقات کی ۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

سیکیورٹی،دفاعی تعاون،مؤثربارڈرمینجمنٹ پربھی غورکیاگیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا

اس موقع پر کہناتھاکہ پرامن افغانستان کامطلب پاکستان اورخطے میں امن ہے۔ پاکستان افغان عوام کے

دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہے گا ہم ہمیشہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کیساتھ

افغان قیادت میں افغان امن عمل کی حمایت کرینگے ۔ افغان صدر نے بامقصدبات چیت،افغان مفاہمتی

عمل میں سنجیدہ کردارپر آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے افغانستان کے قومی

مفاہمت کیلئے اعلی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ سے بھی ملاقات کی جس میں افغان امن

عمل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ر جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف

ڈیفنس جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی ، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن

عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، پاکستان اور

برطانیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل

نکولس نے خطے میں امن و استحکام اور افغان امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک قابل

عزت دوست سے محروم ہو گئی، کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانیہ کے مشکور ہیں،

پاک فوج برطانیہ سے اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

جنرل باجوہ ملاقاتیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply