0

جنرل اسمبلی کی صدر پانچ روز سرکاری دور پر آج پاکستان پہنچیں گی

Spread the love

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈ ا اسپنوزا 5 روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی۔ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ماریہ سپنوزا کا ایشیا پیسفک خطہ میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔ سرکاری مصروفیات کے علاوہ جنرل اسمبلی کی صدر پارلیمنٹری خوا تین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ ماریہ پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ا سٹرٹیجک ا سٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلبہ سے خطاب کریں گی۔2010ء کے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

Leave a Reply