جنرل اسمبلی اجلاس میں 193 ممالک کے نمائندوں نے خطاب کیا،اقوام متحدہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں193ممالک اور

حکومتوں کے سربراہوں یا نمائندوں نے خطاب کیا ،ان میں 82 ممالک اور83 حکومتوں کے سربراہان

شامل تھے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ترجمان سٹیفن نے کہا ہے ان

رہنمائوں کے علاوہ67 ریاستی نمائندوں نے بھی اسمبلی ہال میں خطاب کیا ،اجلاس24 ستمبر سے

شروع ہوا تھا صرف ایک ریاست ازبکستان کے کسی نمائندے ، سربرائے ریاست یا حکومت نے

خطاب نہیں کیا،اجلاس کے دوران 16 خواتین نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کل

مقررین کا8.2 فیصد ہے، گزشتہ سال 19 خواتین نے خطاب کیا تھا ،خطاب کرنیوالی خواتین میں 2

سربرا ہان ریاست اور ایک حکومتی سربراہ تھی ،جنرل اسمبلی میں سب سے طویل خطاب ،26

ستمبر1960 کو کیوبا کے صدر فیڈرل کاسترو نے کیا جو4 گھنٹے 48 منٹ طویل تھا،حالیہ اجلاس میں

سب سے طویل خطاب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا تھا جو50 منٹ جاری رہا جبکہ

مختصر ترین خطاب روانڈا کے صدر پال کاگیم نے صرف 7 منٹ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply