جندروٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد زخمی

Spread the love

بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی، جندروٹ سیکٹر میں آبادی پر فائرنگ، بھارتی فائرنگ سے 1 خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

Leave a Reply