جنت مرزا مقبول ترین شخصیت

جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں

Spread the love

جنت مرزا مقبول ترین شخصیت

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ٹک

ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو

کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹک ٹاک فالوورز

میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ

فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت

کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنت مرزا سے

قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر

پر 13.5ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے

بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کے 2.1ملین یعنی 21 لاکھ

فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی

دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

جنت مرزا مقبول ترین شخصیت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply