ٹک ٹاکرز جنت مرزا اورعمربٹ نے منگنی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

ٹک ٹاکرز جنت مرزا اورعمربٹ نے منگنی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) جنت مرزا عمر بٹ

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا

سے منگنی کی خبروں پر ان کے قریبی دوست ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی خاموشی

توڑ دی۔عمر بٹ نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا سکرین شاٹ

شیئر کیا۔ ٹک ٹاک سٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا عمر بٹ اور

جنت مرزا نے منگنی کرلی۔ عمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا

کہ بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔

=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عمر بٹ کی منگنی کی خبروں کی تردید کر

چکی ہیں۔ پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت

مرزا نے اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے

آفیشل اکاونٹ پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں جنت مرزا نے اپنے دوست

عمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی یہ

کیپشن لکھا کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی۔ جب بھی منگنی یا بات پکی ہو گی تو میں

اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاوں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔

=-.-= ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنیوالا نوجوان گرفتار

نوجوان ٹک ٹاکر کو ویڈیو میں اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی، پولیس نے ٹک

ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر

ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی عمل میں لائے ہوئے سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک

ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر ملزم مجاہد علی کو حراست میں لے لیا ۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اختر کے مطابق ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں

برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے کچھ روز قبل ناجائز

اسلحہ کیساتھ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد پولیس نے

کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اس

حوالے سے کہا اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کیخلاف زیرو ٹالیرنس کی

پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جنت مرزا عمر بٹ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply