جناح ایکسپریس ناکام، ایک ماہ میں ساڑھے 14 کروڑ روپے کا خسارہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے چلائی

جانے والی جناح ایکسپریس ناکام ہو گئی۔ ایک ماہ کے دوران ساڑھے 14 کروڑ

روپے کا خسارہ ہوا۔جناح ایکسپریس ایک ماہ میں ٹکٹوں کی فروخت کے لیے رکھا

گیا آمدنی کا ہدف پورا نہ کر سکی۔ مہنگی ترین ٹرین شروع دن سے ہی خسارے کا

شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں ایک ماہ کے دوران

ریلوے کو 14 کروڑ 62 ہزار روپے کا خسارہ ہوا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد

میں آمدنی کا ہدف 25 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔ہدف پورا

ہونے کے بجائے جناح ایکسپریس سے صرف 11 گیارہ کروڑ 26 لاکھ 58 ہزار

کی آمدنی ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران دو طرفہ سفر کے لیے 17 ہزار 332 مسافروں

نے ٹکٹ حاصل کیے تھے جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران سفر کے لیے 36 ہزار 288

مسافروں کی جناح ایکسپریس میں سفر کی گنجائش تھی۔ذرائع کے مطابق جناح

ایکسپریس کا ٹکٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے مسافروں نے نئی ٹرین میں دلچسپی

نہیں لی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزارت سنبھالنے کے بعد ملک میں

تیزی سے نئی ٹرینیں متعارف کرائیں جن میں مہنگی ترین ٹرین جناح ایکسپریس

بھی شامل ہے۔ جس کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔جناح ایکسپریس

پاکستان ریلویز کی سب سے لگژری نان اسٹاپ ٹرین ہے جس کا کراچی سے لاہور

پہنچنے کا وقت 16 گھنٹے کا ہے اور راستے میں تین جنکشنز حیدرآباد، روہڑی

اور خانیوال پر ہی کچھ دیر کا قیام کرتی ہے۔پاکستان ریلویز کی وی آئی پی لگژری

ٹرین نے 31 مارچ سے سفر کا آغاز کیا۔ نان اسٹاپ جناح ایکسپریس 12 ایئر

کنڈیشنز بزنس کوچز پر مشتمل ہے جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہے جبکہ دو

پاور پلانٹ بھی ٹرین کا حصہ ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply