0

جمہوریت میرٹ و احتساب کا نام

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانےوالے سرمایہ کارواپس آگئے ہیں ،جمہوریت میرٹ کا نام ہے،جمہوریت احتساب اور جواب دہی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، شہباز شریف نے عثمان بزدار کےلئے گھٹیا زبان استعمال کی ،نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا اور شہباز شریف بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب بنے،عثمان بزدارکی زندگی کا مقصد پیسے بنانا نہیں ، پنجاب کے بہترین وزیراعلیٰ ہوں گے ،چین میں 400 وزیروں کو جیلوں میں ڈالا گیا، حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی،ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں گے تو عروج پائیں گے ،طلباءپیسہ بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا ان کو آپ خوش نہیں دیکھیں گے، دوسرے انسانوں کی بہتری کےلئے کام کرنا اللہ کو پسند ہے، اپنی غلطیوں کاجائزہ لیں، محنت کریں اور اوپر آئیں۔ اتوار کو یہاں نمل کالج کے سالانہ تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا طلبہ کے والدین کے چہروں پر خاص خوشیاں دیکھ رہا ہوں، طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی ہے، دیہاتی علاقے میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بارے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، اتنے دور دراز علاقے میں یونیورسٹی قائم کرنا مشکل ہوتاہے، کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کامیابی اسے دیتا ہے جو محنت کرتا ہے۔ شعبہ لائیواسٹاک میں پاکستان 7ویں نمبر پر ہے، شعبہ لائیواسٹاک اور زراعت میں جدیدٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی گئی۔ بین الاقوامی زرعی کمپنی کارگل کا کہنا ہے ہم یہاں سے 2012 میں واپس چلے گئے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ کرپشن تھی۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں،وہ ملک جسے دودھ دنیا کو بیچنا چاہیے ہم یہاں پاکستان میں سوکھا دودھ درآمد کرتے ہیں۔ہم یہاں ایگری بزنس پروگرام کا آغاز کررہے ہیں،ماڈرن ایگری کلچر ٹیکنالوجی کے بانی بنیں گے۔ علامہ اقبال جانتے تھے مغرب کی طاقت کیا ہے اور ہماری طاقت کیا ہے،اپنی ثقافت کو اپنے دین کو نہیں بھولیں۔

Leave a Reply