kashmir

جموں ، پراسرار ہلاکتوں میں اضافہ،کشمیری نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی،جموں(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے بھدرواہ

میں ایک مسلمان نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی۔ کشمیرمیڈیا

سروس کے مطابق مقتول کی شناخت آصف خان کے طورپر ہوئی ہے جو بھدرواہ

کے علاقے چنوٹ کا رہائشی ہے۔ اس کی لاش بدھ کی صبح بھدرواہ میں محکمہ

اطلاعات کے دفتر کے نزدیک پارسی بس سٹینڈ سے برآمد ہوئی۔ یہ بات قابل ذکر

ہے کہ ڈوڈہ ، کشتواڑ، رام بن ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں مسلسل مسلمان

نوجوانوں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد ہورہی ہیں۔کشمیریوں کی جانب سے

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندو انتہا پسند ، بھارتی افواج اور دیہی دفاعی

کمیٹیوں کے اہلکار ایک منصوبے کے تحت مسلمان نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے

ہیں۔ ادھرنئی دہلی کی ایک عدالت نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل

چیئرمین محمد یاسین ملک کو 24مئی تک تحویل میں دے دیا گیا۔ کشمیرمیڈیا

سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں ایک عدالت کی طرف

سے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے حوالے کرنے کے لیے

ٹرانزٹ ریمانڈ ملنے کے بعد نئی دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے

محمد یاسین ملک کو این آئی اے کی تحویل میں دیاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج راکیش

سیال نے دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کی طرف سے محمد یاسین ملک کو

سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کرنے کے لیے دی

گئی درخواست پر وکیل صفائی سے جواب طلب کیاہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply