khabar i Hai jtnonline

جمرود میں 135 سالہ دشمنی ختم، کوکی قبائل کے دو خاندان بغل گیر

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، آئی آرخان سے) جمرود دشمنی ختم

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے معروف علاقے جمرود کے کوکی خیل

قبائل کے دو خاندانوں میں 135 سال سے چلی آرہی دیرینہ عداوت مصالحتی

جرگے کی کوششوں سے ختم ہو گئی، فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر

ایک صدی اور 35 سال سے چلی آ رہی دشمنی جس میں کافی جانی و مالی

نقصان ہوچکا ہے ختم کرنے کا اعلان اور ایک دوسرے کیلئے انتہائی نیک

خواہشات کا اظہار، آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

انگریز دور سے جمرود کے کوکی خیل قبائل دو خاندانوں ملک علی مان شاہ

مرحوم شیر خان خیل اور ملک امین خان مرحوم شیر خان میں 135 سال سے

چلی آ رہی دیرنیہ دشمنی ختم کرنے کے سلسلے میں ملک اصرار اللہ شیر خان

خیل کے حجرے میں مصالحتی جرگہ منعقد ہوا، جرگہ ضلع خیبر کے سرکردہ

ملکان و مشران جن میں ملک میراسلم خان آفریدی، ملک اسرار کوکی خیل ملک

معاز آفریدی، ملک فیض اللہ جان کوکی خیل، ملک عبدالظاہر، ملک محمد اللہ

آفریدی، ملک فضل کریم، اسد ایڈووکیٹ، ملک منان، ملک شجاع آفریدی، ملک

وزیر شیر خان خیل، ملک سرفراز زوراخیل، ملک، ملک فضل منان ملاگوری،

ملک عبدلرازق زخہ خیل، ملک بریال آفریدی، حضرت ولی، ایم پی اے الحاج

بلاول آفریدی، ملک حاجی عابد آفریدی، ملک حاجی تیمور، ملک خالد اکبر،

حاجی بارک طورخیل اور ملک نصیب طورخیل پر مشتمل تھا کے سامنے دونوں

فریقین نے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

=-،-= آگے بڑھنے کیلئے تنازعات، دشمنیوں کا خاتمہ ضروری، ملک میر اسلم

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین خان مرحوم شیر خان خیل خاندان کے

سربراہ ملک میر اسلم نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ہمارے مابین یہ دیرینہ

دشمنی ختم ہو گئی اور آج ہم پھر سے ایک حجرے میں ایک چھت تلے بیٹھے

ہیں، ہم پہلے بھی ایک خون تھے اور آئندہ کیلئے بھی ایک ہی رہیں گے۔ دشمنی

کسی مسلے کا حل نہیں ہے اسلئے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تنازعات اور

جھگڑوں کو مذکرات سے حل کریں، کیونکہ اسی میں لوگوں کی بھلائی ہے۔ جب

تک ہم اپنے مسائل اور تنازعات کو جرگوں کے ذریعے حل نہیں کرتے موجودہ

دور میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔

=-،-= ہم نے پہل کر دی، دوسرے قبائل بھی امن کیلئے آگے آئیں، ملک اسرار اللہ

ملک علی مان شاہ مرحوم شیر خان خیل خاندان کے رہنماء ملک اسرار اللہ نے

جرگے سے خطاب میں کہا کہ تنازعات اور مسائل کا حل صرف اور صرف

مذاکرات ہیں کیونکہ مسائل جنگوں سے حل نہیں ہوتے، اور نہ ہی آج تک کسی

نے حل کئے ہیں، اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے

کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے تنازعات کو جرگوں اور بات چیت کے ذریعے حل

کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل عدالتوں میں بھی حل نہیں ہوتے، بلکہ یہ جرگوں

اور آپس میں پُر خلوص بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس

ضمن میں ہم نے پہل کرتے ہوئے علاقے اور لوگوں کے وسیع مفاد میں اپنے

مسائل حل کئے اور انشاء اللہ اب علاقے میں پُر امن فضاء کی بحالی کیلئے

دوسرے لوگوں کے مابین تنازعات اور دشمنیاں بھی جرگوں کے ذریعے ختم

کریں گے۔

جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم

جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم ، جمرود دشمنی ختم

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply