89

صحافی جمال خاشقجی قتل کیس، 5 ملزموں کو موت، 3 کو24 سال سزائےقید

Spread the love

ریاض (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) جمال خاشقجی قتل کیس

سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں پانچ افراد کو سزائے موت جبکہ قانون شکنی اور جرم چھپانے کا جرم ثابت

ہونے پر تین افراد کو 24سال قید کی سزا سنا دی ، عدالت نے ان تین افراد کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مجرم نہیں

ٹھہرایا ۔سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری کردیا بیان میں بتایا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔ اس کیس

میں 31 افراد شامل تھے، جن میں سے 21کو گرفتار کیا گیا جبکہ دس کو تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔ سعودی پراسیکیوٹر کے مطابق

تحقیقات سے جو نتائج سامنے آئے ان میں سے11افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ریاض کی کرمنل کورٹ میں ان پر فردجرم

عائد کی گئی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ریاض کی عدالت نے ان 11 افراد کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا ہے جس میں پانچ افراد کو قتل میں

براہ راست ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ تین افراد کو جرم چھپانے اور قانون شکنی کے الزام میں قید کی سزا

سنائی گئی۔ عدالت نے تین افراد کے خلاف الزامات کو مسترد کر دئیے ہیں۔

یاد رہے اس ضمن میں سعودی عرب اور ترکی کے حالات بھی کشیدہ ہوئے جو ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے کیونکہ

صحافی جمال خاشقجی کا قتل ترکی میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے میں ہوا تھا-

اقوام متحدہ ، امریکہ اور دیگر عالمی برادری نے سعودی صحافی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے

شفاف تحقیقات اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا- مذکورہ ملزموں کو سعودی قوانین کے تحت اسی تناظر میں

سزائیں سنائی گئی ہیں

Leave a Reply