hafizSaeed

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو ساتھیوں سمیت سزا سنا دی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جماعت الدعوۃ کے سربراہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے

سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت چار مجرموں کو 2 مقدمات میں سا ڑ ھے

10،10سال قید کی سزاکاحکم سنادیا ،عدالت نے مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے

کے احکامات بھی جاری کئے ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین

بھٹہ نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ

سنایا ، مجرموں میں حافظ سعید، پرو فیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد شامل ہیں

جبکہ شریک ملزم پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ،سی

ٹی ڈی کی جانب سے پروفیسر حافظ سعید کو جولائی 2019 ء کو گرفتار کیا گیا تھا

،یادرہے حافظ سعید کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں

جماعت الدعو ۃ کے رہنماؤں کیخلا ف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات

درج ہیں جن میں سے24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی عدالتو ں میں

زیرسماعت ہیں۔حافظ سعید کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا

چکے ہیں.

جماعت الدعوۃ کے سربراہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply