جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے متعدد رہنمائوں پر کالا قانون نافذ، جیل منتقل

Spread the love

سرینگر(جے ٹی این آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جماعت

اسلامی مقبوضہ کشمیرکے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض ،جماعت اسلامی ضلع

بانڈی پورہ کے امیر گنڈپورہ رام پورہ سے تعلق رکھنے والے حافظ سکندر،

اشٹنگو سے تعلق رکھنے والے میر تحصیل شیخ علی محمد اور شوپیان میں

جماعت اسلامی کی سرپرستی میں چلنے والے سکول کے پرنسپل مبشر حسین

پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جموں کی کٹھوعہ اور کوٹ بھلول جیل

میں منتقل کردیا ۔ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کو 23 فروری کوحیدر پورہ سرینگرمیں

اپنے گھر سے گرفتارکیا گیا تھا۔ انہیں گزشتہ روز بڈگام پولیس سٹیشن سے جموں

کی کٹھوعہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے بھارت نے جماعت اسلامی پر پانچ سال

تک پابندی عائد کرچکا ہے اور پولیس نے تنظیم کے متعدد رہنمائوں اورکارکنوں

کو گرفتارکر رکھا ہے ۔

Leave a Reply