جمائما کی لیجنڈ اداکارائیں اور اداکارہ و ماڈل حرامانی کا عوام کے نام خط

جمائما کی لیجنڈ اداکارائیں اور اداکارہ و ماڈل حرامانی کا عوام کے نام خط

Spread the love

لندن، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) جمائما کی لیجنڈ اداکارائیں

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ

کی جانب سے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ

شبانہ اعظمی کو لیجنڈ اداکارائیں قرار دیدیا گیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ

اعظمی کیساتھ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر

پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کیساتھ خوشگوار موڈ

میں نظر آ رہی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں

دونوں اداکاراﺅں کو جنوبی ایشیاء کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا گیا ہے۔ جمائما گولڈ

اسمتھ کا کہنا ہے وہ جنوبی ایشیاء کی دو لیجنڈ اداکاراﺅں کیساتھ کام کر رہی ہیں،

اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا

ہے۔ واضح رہے بھارتی فلم مام میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی

اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے

والی فلم میں جلوہ گر ہونگی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے

سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر

کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل

ہوں گی۔

=–= وعدہ کریں مجھ سے دور نہیں ہونگے، حرامانی کا عوام کے نام خط

معروف اداکارہ و ماڈل حرامانی نے عوام کے نام ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ وعدہ

کریں آپ مجھ سے دور نہیں ہوں گے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر

انھوں نے جو تحریر لکھی وہ خط کے انداز میں ہے۔ انھوں نے اپنی دلفریب

تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ساتھ میں حرا نے ایک پیغام تحریر کیا جو کچھ یوں تھا،

مجھے آپ سب بھی بہت پسند ہیں، وعدہ کریں مجھ سے دور نہیں ہوں گے کبھی

بھی، میری بہت پیاری عوام میری جان، فقط آپ کی اپنی حرامانی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جمائما کی لیجنڈ اداکارائیں

Leave a Reply