جمائما بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں، امریکی خاتونِ اول ایئرہوسٹس بن گئیں

جمائما بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں، امریکی خاتونِ اول ایئرہوسٹس بن گئیں

Spread the love

لندن،واشنگٹن ( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) جمائما امریکی خاتونِ اول

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ بھی وزیراعظم بننے کی

خواہاں ہیں ۔ جمائما نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حالیہ انٹرویو

میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے جس سے اخذ کیا جا

رہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں۔ جمائما نے ٹونی بلیئر کی گفتگو

کا وہ حصہ ٹوئٹ کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس

پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں اور وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت

ایسے ہی دگنی ہو جاتی ہے۔ جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کہہ

رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں جب

ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

=–= امریکی خاتونِ اول نے ایئرہوسٹس بن کر سب کو بیوقوف بنا دیا

امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن نے طیارے میں ساتھ سفر کرنیوالوں کیلئے ایئر

ہوسٹس بن کر اپریل فول ڈے منایا اور سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے واشنگٹن سے

کیلیفورنیا آنیوالی پرواز میں ایئرہوسٹس کا روپ دھار لیا جس میں انہیں کوئی عام

شخص پہچان نہ سکا۔ جِل بائیڈن نے ایئر ہوسٹس کے حلیے میں جہاز میں موجود

مسافروں کو کھانا پیش کیا اور ایسے وہ اپنے مذاق میں کامیاب رہیں۔ کھانا پیش

کرنے کے بعد جب جِل بائیڈن نے آئسکریم پیش کی تو ساتھ ہی وِگ اتارتے ہوئے

زوردار آواز میں ” اپریل فول ” کہا۔ امریکی خاتونِ اول کے اس کامیاب اپریل فول

پر سب جہاز کے مسافر دنگ رہ گئے اور زور دار قہقے بلند کرنے کیساتھ ساتھ

انہوں نے خاتون اول کی اس ادا کو بے حد پسند کیا۔

جمائما امریکی خاتونِ اول

=-= ایسی ہی مزید دلچسپ و معلوماتی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply