0

حکومت حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو

Spread the love

جلسے روکنے کی کوشش

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیٹی

آئی ہماری حکومت مخالف مہم سے حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی

ہے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت نے ملاقات

کی اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ

خیال کیا گیا، صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو نومبر کو نوشہرہ اور 30نومبر کو پشاور میں

ہونے والے جلسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری

کو بتایا کہ انتظامیہ نے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جبکہ نوشہرہ میں جلسے کے حوالے

سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت

مخالف مہم سے حواس باختہ ہوکر پی ٹی آئی ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی

کو جو کرنا ہے کرلے، پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے، اگر خیبرپختونخوا میں

حکومتی جماعت کے جلسے ہوسکتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کیوں نہیں

ہوسکتے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملے

یا نہ ملے، تمام رکاوٹوں کے باوجود نوشہرہ اور پشاور میں جلسے منعقد کریں، جلسوں پر پابندی کی

آڑ میں عوام اور جیالوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلدیاتی

انتخابات کے حوالے سے بھی عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

جلسے روکنے کی کوشش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply