71

جعلی ویزہ پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے دو مسافرگرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی آئی اے ٹاسک فورس نے لاہور ائر پورٹ پر کارروائی

کرتے ہوئے جعلی ویزہ پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو

حراست میں لے لیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 سے لاہور سے ٹورنٹو

جانے والے دونوں مسافروں نے جعلی الیکڑانک ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش

کی،ٹاسک فورس کی بروقت کارروائی سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر جرمانے

کی بچت ہوئی،ان کاکہناہے کہ جعلی ویزہ پر سفر کرنے کی صورت میں ائر لائن

کو کینیڈین حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ ہونا تھا،پی آئی اے ٹاسک فورس نے

دونوں مسافروں کو پکڑ کر مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر

دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں