0

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو چیلنج کر دیا

Spread the love

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کیخلا ف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائرکی۔درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرچکے، جے آئی ٹی کوعدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا، عدا لتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے، ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزرابوبکرزرداری کوبھی طلب کیا، ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاؤنٹس بارے پوچھ گچھ کی۔درخواست میں مزید کہا گیا ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا ہے، ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے۔

Leave a Reply