asif ali zardari

جعلی اکائونٹس کیسز ، آصف علی زر داری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

جعلی اکائونٹس کیسز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیسز میں سابق صدر اور

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب)

کی جانب سے دائر کیا گیا پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے

جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر

آصف زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج

اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔دائر کیئے گئے

نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف علی زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن

سے بنایا۔کلفٹن کراچی کے گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی۔مقرر

کیئے گئے نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ اسٹینو گرافر مشتاق کے اکائونٹ سے گھر کی خریداری

کیلئے 15 کروڑ ادا کیئے گئے۔ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود

خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

جعلی اکائونٹس کیسز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply