جعلی اکائونٹس کیس، ملزم ندیم بھٹوپانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Spread the love

سکھر(مانیٹرنگ نیوز)نوڈیرو ہائوس سے بے نامی اکائونٹس کیس میں گرفتار ندیم بھٹو

کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

۔نیب ٹیم کی جانب سے گذشتہ روز نوڈیرو ہائوس سے گرفتار ملزم ندیم بھٹو کو پیر

کو نیب کے اہلکاروں نے سخت پہرے میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا

تاہم احتساب عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث اسے سیشن کورٹ

سکھر لے جایا گیا جہاں پر اسے سیشن جج محمد امجد بوھیو کی عدالت میں پیش

کیا جہاں پر نیب کی ٹیم نے عدالت سے ملزم کا راہداری ریمانڈ دینے کی درخواست

دی جو کہ عدالت نے منظور کرتے ہوئے نیب کو اس کاپانچ روزہ راہداری ریمانڈ

دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری گذشتہ روز نوڈیرو ہاس سے عمل میں

لائی گئی تھی ملزم ندیم بھٹو پر بے نامی اکانٹس کے ذریعے کروڑوں روپے

وصول کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Reply