جعلی اکائونٹس کیس، عبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عبدالغنی مجید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عبدلغنی مجید کی جانب سے دائردرخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف نیب کی جانب سے غیر قانونی وارنٹ گرفتار ی جاری کئے گئے ، وہ ایف آئی اے کے مقدمہ میں اگست 2018 ء سے ملیر جیل میں قید ہیں اور اب نیب نے بھی وارنٹ جاری کر دیئے ، جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتے جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا اور اب جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آئندہ سوموار کے روز درخواست پر سماعت کرے گا۔

Leave a Reply