جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر، پنجاب میں بڑے پیمانے پرججز کے تبادلوں کا بھی امکان

Spread the love

کراچی، لاہور(جے ٹی این آن لائن کورٹ رپورٹرز)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بیرون ملک روانگی کے

باعث جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی

تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جسٹس مشیرعالم نے جسٹس

گلزار سے ان کے عہدے کاحلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول

باقر، جسٹس منیب اختر، جسٹس سجاد علی شاہ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل

احمد عباسی، جسٹس فہیم احمد صدیقی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عبدالملک

گدی سمیت دیگر ججز اور صدرسندھ ہائی کورٹ بار محمد عاقل، صدر کراچی بار

نعیم قریشی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل سمیت دیگر بارز

کے وکلاورہنما بھی ںشریک ہوئے۔ جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید سمیت لاہور ہائیکورٹ

کے 11 جج آئندہ 6 ماہ میں ریٹائر ہو جائیں گے

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے سینئر جج

جسٹس عظمت سعید اور لاہور ہائی کورٹ کے گیارہ جج آئندہ چھ ماہ میں اپنے

عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے دونوں حج 65 سال

کی عمر مکمل ہونے پر جبکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر مکمل ہونے

پر ریٹائر ہونگے، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ امسال دسمبر اور

جسٹس عظمت سعید امسال اگست میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے پیمانے پرججوں کے

تقرر و تبادلوں کا بھی امکان

عید کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے

پیمانے پرججوں کے تقرروتبادلوں کا امکان ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ

مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا

جائے گا، ذرائع کے مطابق سول ججوں سے لے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے

تبادلوں کے لئے فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر کے150سے

زائد سول ججوں کے تبادلے کئے جائیںگے جو دوسال سے زائد عرصہ سے ایک

ہی جگہ پر تعینات ہیں، 30 سے زائد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور5 کے

قریب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

Leave a Reply