جرمن چانسلرانجیلا میرکل مسلسل 8ویں سال دنیا کی طاقتور خاتون قرار

Spread the love

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8سال سے دنیا کی طاقتور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ۔ امریکی بزنس جر ید ے ’ فوربز‘نے گزشتہ سال 2018 کی 100 طاقتور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوںنے زندگی کے مختلف شعبو ں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل فہرست میں پہلے نمبر پررہیں اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقتور تر ین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں۔با اثر خوا تین میں ایتھوپیا کی سا ھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوا نکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔میڈیا ٹائیکون اوپرا وینفر ے، ملکہ برطانیہ الیز ا بیتھ دوم، سعودی عرب کی لبنی العلیان، رانیا نشار، اماراتی رجا القرق اور کئی دوسری عالمی شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں۔


Leave a Reply