جرمن شہری کی حاضردماغی، نوسربازوں کو دھوکا دینے پر پولیس نہال

جرمن شہری کی حاضردماغی، نوسربازوں کو دھوکا دینے پر پولیس نہال

Spread the love

کونسٹانس(جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے ) جرمن شہری حاضردماغی

جرمنی میں ایک شہری نے دھوکے بازوں کو ہی دھوکہ دےدیا جس پر پولیس نے

بھی خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی جرمنی کے علاقے کونسٹانس

میں ایک ریٹائر شہری کو نوسربازوں نے فون کیا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر

کرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت میں وہ رہائش پذیر ہے وہاں بڑی چوری ہونے کا

خدشہ ہے۔ دھوکے بازوں نے شہری کو بزرگ اور بے وقوف سمجھ کر لوٹنے کی

کوشش کی۔ ملزم نے شہری کو مقامی پولیس اہلکار بتاتے ہوئے کہا کہ وہ زیورات

سمیت اپنے گھر کا قیمتی سامان پولیس کی حفاظتی تحویل میں دےدے تاکہ چوری

کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ فون کرنے والے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد آپ

کے گھر سادہ کپڑوں میں پولیس آئے گی تو اپنے زیورات اور قیمتی سامان بیگ

میں ڈالر کر اپنے دروازے کے باہر رکھ دیں۔ شہری نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے

ہوئے اپنے گھر کے باور چی خانے سے ایک پرانا فرائی پین لیا اور اسے پیک کر

کے کپڑے کے بیگ میں ڈال کر گھر کے باہر رکھ دیا۔ کچھ دیر بعد ملزمان آئے

اور شہری کے گھر کے باہر سے مذکورہ بیگ لے گئے جس کی اطلاع شہری نے

پولیس کو دی۔ جس پر پولیس شہری کی کہانی سن کر مسکرا دیے اور شہری کو

داد دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش

شروع کر دی گئی ہے۔ جن کا پولیس نے خاکہ بھی بنا لیا۔

جرمن شہری حاضردماغی

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply