جرمنی کا پاکستان کو محفوظ ملک قرار دینے کا فیصلہ

Spread the love

برلن(مانیٹرنگ) جرمن حکومت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری میں اضافے کیلیے

دس ممالک کو محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس

میں پاکستان بھی شامل ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق

جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کی وفاقی

حکومت پاکستان اور بھارت سمیت دس ممالک کو محفوظ ممالک کی فہرست میں

شامل کرنا چاہتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان، جیارجیا

سمیت جن ممالک کو فہرست میں شامل کیا جارہا ہے ان سے تعلق رکھنے والے

افراد کو جرمنی میں پناہ دینے کی شرح 5 فیصد بھی نہیں ہے۔مقامی خبر رساں

ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 81 ہزار 400 تارکین وطن نے جرمنی میں پناہ

کی درخواست جمع کرائی تھی، ان میں اکثریت کا تعلق جارجیا، پاکستان اور آرمینیا

سے تھا۔

Leave a Reply