جرمنی میں پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں

برلن (جے ٹی این آن لائن نیوز)نسلی انتہاپسندوں سے رابطے کے الزام میں

جرمنی میں39 پولیس اہلکار گرفتارکرلیے گئے،پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ

انہوں نے نجی واٹس ایپ گروپوں میں ہٹلر کی فوٹوز سمیت نسلی منافرت پر مبنی

سو سے زائد اشتعال انگیز تصاویر شیئر کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن

سکیورٹی حکام نے ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف علاقوں میں مشتبہ

پولیس والوں کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا اور ان

کے فون اور دیگر الیکٹرانک سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق

انہیں موبائل فونز اور دیگر آلات سے نیو نازی نظریات اور نسلی نفرت کے پرچار

سے متعلق ”بدترین اور ناگوار مواد ملا ۔ریاستی وزیر داخلہ ہربرٹ ریول کے

مطابق یہ مواد پانچ نجی واٹس ایپ گروپس میں سن دو ہزار تیرہ اور دو ہزار پندرہ

کے دوران شیئر کیا گیا۔ اس میں 126 تصاویر شامل ہیں، جن میں نازی جرمنی

کے فوجی آمر ایڈولف ہٹلر کے فوٹوز کے علاوہ ایک تصوراتی امیج میں ایک پناہ

گزین کو انسانوں کو جلا کر راکھ کرنے والے گیس چیمبر میں دکھایا گیا۔مقامی

پولیس چیف فرینک رشٹر نے کہا کہ انہیں اس بات پر دھچکا لگا کہ ان نفرت انگیز

واٹس ایپ گروپوں میں شامل پولیس والوں میں سے کسی نے بھی اس کی اطلاع

اپنے سینئر ز کو دینے کی زحمت نہ کی۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے

تمام پولیس والوں کو معاملے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ۔قوی

امکان ہے کہ کم از کم چودہ اہلکاروں کو پولیس کی ملازمت سے برخاست کردیا

جائے۔ ان میں گیارہ پولیس والے ایسے ہیں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر نفرت انگیز

مواد پھیلایا۔ خیال ہے کہ انہیں کریمنل کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply