جرمنی میں اتحاد ایئرویز کے خلاف 2 ارب یورو ہرجانے کا مقدمہ

Spread the love

جرمنی میں متحدہ عرب امارات کی معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز پر 2 ارب یورو ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت برلن کی ایک علاقائی عدالت نے تصدیق کر دی ہے کہ اتحاد ایئرویز کے خلاف2 ارب یورو تک کے زر تلافی کی ادائیگی کا ایک مقدمہ اس عدالت میں زیر سماعت ہے۔یہ مقدمہ ایئر برلن کے دیوالیہ پن کے نگران عہدیدار کی طرف سے اس لیے دائر کیا گیا ہے کہ اتحاد ایئرویز جرمنی کی اس کالعدم فضائی کمپنی کے حصص کی مالک ایک بڑی کمپنی تھی۔

Leave a Reply