جرمنی منشیات اسمگلنگ ناکام

جرمنی میں سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ ناکام، سولہ ٹن کوکین برآمد

Spread the love

جرمنی منشیات اسمگلنگ ناکام

برلن (جے ٹی این آن لائن نیوز) جرمن کسٹمز حکام نے ہیمبرگ کی بندرگاہ سے

پیراگوائے سے اسمگل کردہ سولہ ٹن سے زائد کوکین برآمد کر لی۔میڈیارپورٹس

کے مطابق یہ یورپ کے کسی بھی ملک میں آج تک ضبط کی گئی کوکین کی سب

سے بڑی مقدار ہے، جو پانچ کارگو کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی۔جرمنی کے

محکمہ کسٹمز کے منشیات کی روک تھام کے شعبے نے بتایا کہ یہ کوکین لاطینی

امریکی ملک پیراگوئے سے آنے والے پانچ کارگو کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی،

جسے 12 فروری کے روز برآمد کیا گیا لیکن اس بارے میں تفتیش متاثر ہونے کے

خدشات کی وجہ سے اس بات کی تفصیلات میڈیا کو تاخیر سے بتائی گئیں۔اس

تاخیر کا فائدہ یہ ہوا کہ اتنی بڑی مقدار میں کوکین کی برآمدگی کے بعد جرمن

حکام نے جو چھان بین کی، اس کا دائرہ جرمنی سے باہر تک بھی پھیل گیا۔ نتیجہ

یہ نکلا کہ جرمنی کے ہمسایہ ملک نیدرلینڈز میں ولارڈِنگن کے شہر سے ایک 28

سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔تفتیشی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس شخص نے

پیراگوائے سے اس کوکین کی بحری راستے سے کارگو میں چھپا کر جرمنی

اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی لیے اس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد

حکام نے اس بارے میں میڈیا کو بھی مطلع کر دیا۔ہیمبرگ میں کسٹمز حکام کے

مطابق اس سمندری کارگو کو ایک سے زائد یورپی ممالک کے متعلقہ حکام نے

ممکنہ طور پر مشکوک قرار دے دیا تھا۔اس لیے جب یہ کنٹینر جرمنی پہنچے، تو

ہیمبرگ کی بندرگاہ میں بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے کنٹینروں میں بھیجی

گئی مصنوعات کا معائنہ کرنے والی مخصوص تنصیبات کے ذریعے ان کی

چیکنگ کی گئی۔تب یہ بات واضح ہو گئی کہ کم از کم پانچ کنٹینروں میں ٹین کے

ڈبوں میں کوئی سفوف بھی تھا۔

جرمنی منشیات اسمگلنگ ناکام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply