جرائم پیشہ گروہ،مافیا گناہوں کی انجمن ہے، پوپ فرانسس

Spread the love

جرائم پیشہ گروہ مافیا

ویٹی کن سٹی (جے ٹی این آن لائن نیوز) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس

نے لوگوں سے مافیا اور دیگر منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں

نے ایسے گروپوں پر وبا کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رومن

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے منظم جرائم کے نیٹ ورک اور بالخصوص

کورونا وائرس کی وبا کو اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں توسیع کے لیے استعمال کرنے والوں کی

مذمت کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں پینے کے صاف پانی تک لوگوں کی رسائی کو بہتر بنانے کی بھی

اپیل کی۔ پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے لوگوں سے منظم جرائم کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاکہ مافیا دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہے اور وبا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے

استعمال کررہے ہیں۔ وہ بدعنوانی کے ذریعہ اپنی جھولیاں بھر رہے ہیں۔کیتھولک مسیحیوں کے

روحانی پیشوا کا کہنا تھاکہ یہ نیٹ ورک، مافیا کے ڈھانچے،گناہوں کی انجمن ہیں۔ یہ انجیل کی

تعلیمات کے منافی ہیں۔آج ہم ان متاثرین کو یاد کررہے ہیں اور مافیا کے خلاف اپنے وعدوں کا اعادہ

کرتے ہیں،پوپ فرانسس نے ایک علیحدہ بیان میں دنیا بھر میں لوگوں کو پینے کے پانی کی بہتر

فراہمی کی اپیل کی۔انہوں نے اس بات پر نکتہ چینی کی کہ آج لوگوں کو پینے کا پانی مفت دستیاب

کرانے کے بجائے اکثر بوتل میں فروخت کیا جارہا ہے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ بیشتر لوگوں کو

بہت تھوڑا پانی ہی مل پاتا ہے اور وہ بھی عموما آلودہ۔ انہوں نے مزید کہا، پینے کے پانی سے پیسہ

کمانا اچھی بات نہیں ہے۔ یہ تو زندگی اور صحت کا سرچشمہ ہے۔

جرائم پیشہ گروہ مافیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply