0

جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل حیران کن ریفریجریٹر

Spread the love

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کر دی ۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کےلئے نئے معیارات مرتب کرنے کے علاوہ فیملی کو کچن میں ا کٹھا اور صارفین کو انکی اہمیت کے حامل امور پر توجہ مرکوز کرنے سے آزاد بناتا ہے، 2019ءمیں نئے فیملی بورڈ کےساتھ communal سکرین فراہم کی گئی ہے جس میں فیملی کے ارکان اپنے ذاتی طریقے کےساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ فیملی حب حقیقی فیملی رابطے ، فوڈ مینجمنٹ اور آج کی تیز رفتار جدید دنیا میں منسلک شدہ گھریلو تجربہ کو فروغ دیتا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس امریکہ کے سینئر نائب صدر اور جنرل منیجر ہوم ایپلائنسز جان ہیرنگٹن نے اس موقع پر کہا تین سال قبل جب ہم نے فیملی حب کا اجراءکیا تو یہ فوڈ مینجمنٹ، فیملی کنیکشن اور تفر یح میں ایپلی کیشن پر مبنی تجربہ تھا۔ اب ہم نے اسکاتازہ ترین ورژن جو Bixby کی خصوصیات کےساتھ AI صلا حیتوں سے لیس ہے متعار ف کرایا ہے ۔ Bixby اب ہر روز کے ٹاسک کو آسانی سے انجام دینے کےلئے رابطے اور انٹیلی جنس ڈیزائن کی نئی سطح فراہم کر رہی ہے، جب اسے نئے فیملی بورڈ کے ساتھ یکجا کیا گیا تو فیملی حب آسانی اور رابطے کا بہترین امتزاج بن گیا۔ Bixby سمارٹ، ہینڈز فری اور زیادہ پرسنلائزڈ طریقے سے فیملی حب کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صارفین بکسبی سے اپنے بچوں کےلئے صبح کا ناشتہ تیار کرنے کے دوران صبح کی تفصیلات پوچھ سکتے ہیں تاکہ وہ موسم اور خبروں جیسی اپنی روزمرہ کی ضروریات معلوم کر سکیں۔ Bixby وائس آئی ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر فیملی ممبر کی آواز قابل شناخت ہے لہٰذا ہر ایک اپنی ذاتی ضرورت کےلئے موزوں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں صارفین Expedia کے ذریعے جہاز کے ٹکٹ تلاش ، Uber کو کال اور فیملی حب کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے زیادہ ٹمپریچر کو پہلے مرتب کر سکتے ہیں۔ صارفین اب سینکڑوں سام سنگ اور دیگر سمارٹ ہوم ڈیوائسز کو اپنے ریفریجریٹر سکرین اور Bixby کےساتھ آواز کے ذریعے دیکھ اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ فریج پر یادگار تصاویر، پیغامات اور یادگار لمحات کا تبادلہ کرنے کےلئے مختص سکرین کا حصو ل اور اپنی تصاویر کو مختلف اسٹائلز میں کسٹمائز اور ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس اور سٹیکرز کو شامل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔سام سنگ کی گھریلو مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کےلئے www.samsung.com وزٹ کیجئے۔

Leave a Reply