khabar aai Hy jtnonline

جدید ترین بکتر بند لباس، فوجی بنیں گے میدان جنگ میں سپر ہیومن

Spread the love

ماسکو(جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) جدید بکتر بند لباس

روس کے سرکاری دفاعی ادارے ” روستیک “ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا

جدید ترین فوجی لباس تیار کرے گا جو اتنا مضبوط ہوگا کہ اگر طاقتور مشین گن

سے بھی اس پر گولیاں برسائی جائیں تو اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ 0.50 کیلیبر

مشین گن جسے ”ففٹی کیلبر مشین گن“ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی طاقتور مشین

گنوں میں شمار ہوتی ہے۔ ” روستیک “ کی پریس ریلیز میں اسی مشین گن کا

حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ لباس جسے صحیح معنوں میں ” فوجی زرہ بکتر “ کہنا

چاہئیے، روس میں ” سوتنک “ ( Sotnik ) کے عنوان سے تیار ہونیوالے فوجی

لباس کی ” چوتھی نسل “ ہے جس میں موجودہ یعنی ” تیسری نسل “ کی خوبیاں

اور بھی بہتر بنائی جائیں گی۔

” سوتنک کومبیٹ آرمر“ کی تیسری نسل جدید ترین فوجی آلات کے علاوہ نائٹ

وژن ( اندھیرے میں دیکھنے کا نظام )، واٹر فلٹر اور اندرونی مواصلاتی نظام سے

لیس ہے جبکہ یہ لباس 7.62 ملی میٹر کیلیبر والی رائفل کی گولیاں برداشت کر

سکتا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو ” سوتنک “ کی اگلی ( چوتھی ) نسل کے

لباس میں یہی بلٹ پروف خاصیت واضح طور پر بہتر بنائی جائیں گی۔ یعنی چھوٹی

موٹی پستول اور رائفل کے علاوہ طاقتور مشین گن سے فائر ہونیوالی گولیاں تک

اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی۔

امریکی ویب سائٹ ” ٹاسک اینڈ پرپز “ نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں روس کے

مذکورہ فوجی لباس کو پیدل دستوں ( انفینٹری ) کے لیے ” مستقبل سے ہم آہنگ “

اور متاثر کن ایجاد بھی قرار دیا ہے۔ روستیک کے مطابق ” سوتنک “ کی اگلی

نسل 2035ء تک روسی فوج کے سپرد کردی جائیگی۔ اگرچہ سوتنک کی موجودہ

( تیسری ) نسل کے لباس کی گزشتہ جمعے کو روس میں باقاعدہ رونمائی کی جا

چکی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ کب تک روسی فوجیوں کے استعمال میں آنا

شروع ہو گا۔

ایک اور امریکی ویب سائٹ ” فیوچر اِزم “ نے جدید ترین ” سوتنک “ کو ایک

ایسا فوجی لباس قرار دیا ہے جو سپاہیوں کو دورانِ جنگ ” فوق انسان “ سپر ہیومن

صلاحیتوں سے مالا مال کردے گا۔ یہ بات یقیناً دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ

حالیہ چند برسوں کے دوران امریکی ذرائع ابلاغ بہت تواتر سے چین اور روس

میں ہونیوالی عسکری تحقیق و ترقی ( ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ) کے بارے

میں کچھ زیادہ ہی خبریں شائع کررہے ہیں اور اس حوالے سے افواہوں تک کو

حقیقت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ وہی انداز ہے جو ماضی کی ” سرد جنگ “

( کولڈ وار ) کے زمانے میں مغربی ذرائع ابلاغ میں اختیار کیا جاتا تھا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جدید بکتر بند لباس

Leave a Reply