ججز کی تقاریر براہ راست دکھانا ضابطہ اخلاق کےخلاف ہے، جسٹس اطہر من اللہ

Spread the love

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے ذرائع ابلاغ پر ججوں کی تقریر کی براہ راست کوریج اور بعد میں اس کا نشر ہونا منصف کے ضابطہ اخلاق کےخلاف ہے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کےلئے لیڈرشپ اور مینجمنٹ پر تربیتی کورس کی تقریب تقسیم اسناد کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو براہ راست کوریج سے منع کرنے سمیت بعد میں نشر کرنے کےلئے تقریر ریکارڈ کرنے سے بھی روک دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے بطور مہمان خصوصی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ڈسٹرکٹ عدلیہ کے 25 سربراہاں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پراپنے خطاب کے دوران انہوںنے کہا قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کےلئے قیادت اور انتظامی تربیت بہت اہم ہے۔ ایک موثر لیڈر بننے کےلئے یہ ضروری ہے تاکہ اپنے ادارے میں ایک اثر پیدا کیا جاسکے، ایک اچھا رہنما سماجی تبدیلیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ بناسکتا ہے جبکہ ایک اچھا رہنما سب سے پہلے اپنے گھر کو ترتیب دیتا ہے۔(رپورٹ، جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply