,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جتن کُنڈلی کی نظر میں آپ کے ستاروں کی چال کے تحت آج کا دن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جتن کُنڈلی کی ںظر

حمل

بدنظری والی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مختلف

کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، اس لئے سورۃ بقرہ کی تلاوت اگر روزانہ

گھر میں ہو تو اس شاندار عمل کا آپ کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ ہفتہ روحانی

طور پر مضبوط ہونے کا مشورہ دے رہا ہے،جو لوگ اپنا الگ کام کرنا چاہتے ہیں

وہ ابھی انتظار کر لیں تو بہتر رہے گا۔

ثور

چند دن صبر سے کام لیں، ان شاء اللہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور پورا ہوگا،

جلد بازی سے شاید الٹا نقصان ہو جائے۔ اس ہفتے گھر میں جاری کشیدگی کم ہو

گی، اپنوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ

پوری ہو گی جو لوگ بیرون ملک ہیں وہ واپسی کا پروگرام بنائیں گے،ضرورت

کے تحت رقم بھی مل جائے گی۔

جوزہ

بندش کیسی ہی کیوں نہ ہو، وہ ٹوٹ جائے گیا جن کاموں میں مسلسل رکاوٹوں کا

سامنا رہا ہے۔ وہ بھی ان شاء اللہ دور ہوں گی۔ گھر میں ایک ذمہ داری کم ہو گی

اور مخالفین خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ جوائنٹ رہائش والے اب الگ جگہ

پر رہ سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات کے لئے بھی ان شاء اللہ اچھے دنوں کی

ابتدا ہو چکی ہے۔

سرطان

بار بار اگر کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے تو پھر آپ کو استخارہ کرنے ضرورت

ہے۔ اس لئے کہ اب تو دن اچھے چل رہے ہیں اور ہر سرطانی افراد کو فائدہ ہو

رہا ہے۔ استخارے سے رکاوٹوں کی وجہ معلوم ہو سکے گی اور جس شخص

نے آپ کی رقم دینی ہے، وہ بھی اب واپس کر دے گا۔ اولاد کے رشتے وغیرہ یا

ایسے کسی مسئلے میں بھی کامیابی کی امید ہے۔

اسد

جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کاروبار کرنا چاہتے ہیں، وہ شاید غلط

کریں گے کہ دوسروں کی ذات سے آپ کو فائدہ نہ پہلے کبھی ملا تھا اور نا

ہی اب مل سکے گا، اِس لئے اکیلے ہی سوچیں ویسے بھی ستاروں کی پوزیشن

اچھے انداز میں ہے، ان شاء اللہ روز گار میں بہتری کا پیغام دے رہی ہے۔ غیر

متوقع طور پر خود ہی بڑا سلسلہ آپ کے سامنے ہو گا۔

سنبلہ

یہ ہفتہ اچھا اور ان شاء اللہ ہر معاملے میں مدد گار ثابت ہوگا۔آپ نے بڑے دن

سختی سے کاٹے ہیں،اب ان کے ازالے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ آپ کو روزانہ

کی بنیاد پر بہتری نصیب ہو گی اگر کوئی روز گار کے حوالے سے پریشانی ہے

تو فکر مند نہ ہو۔ اللہ پاک سے بس دعا کریں، نماز سے مدد مانگیں، ان شاء اللہ

چند دنوں میں صورتحال بدل جائے گی۔

میزان

صحت کا صدقہ لازمی دیں اور تمام ضروری ٹیسٹ کروا کر اپنی تسلی کر لیں،

پرہیز علاج سے بہتر ہے،روزانہ آدھا گھنٹہ چہل قدمی ضرور کریں،اور اپنے

والدین کا بھی خیال رکھیں،دنیا سے گزرے ہوئے عزیزوں کے لئے فاتحہ خوانی

وغیرہ کرتے رہا کریں۔ اس عمل کا دُنیا اور آخرت دونوں میں فائدہ حاصل ہوگا

اس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

عقرب

کچھ گڑ بڑ ہے استخارہ کر لیں تو بہتر رہے گا، حسد کرنے والے بھی آج کل

بہت ہیں۔ سورۃ فلق اور سورۃ الناس تین تین بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا

کریں اس وقت روز گار پر جس قدر توجہ دی جائے وہ کم ہے آپ حقوق العباد

کے معاملات ضرور چیک کریں اس میں اصلاح کی جو فوری اور اشد ضرورت

ہے، ضرور کریں، اللہ راضی ہو گا۔

قوس

آپ کو اب پوری شدت سے تبدیلی کے مواقع ملیں گے۔ آپ نے اگر تھوڑی سی

محنت بھی کر لی تو بڑی شاندار پوزیشن پر جا کر بیٹھیں گے۔ یہ ہفتہ آپ کے

لئے خوشخبری لا رہا ہے، فضول کام چھوڑ کر صرف اپنے مستقبل پر نظر

رکھیں۔ یاد رہے کہ آپ کو گھر، نوکری وغیرہ میں خاص خبر مل سکتی ہے۔ یہ

خانہ سب سے زیادہ تبدیلی کی زد میں ہے جو اہم بات ہے۔

جدی

آپ جو چاہتے ہیں،وہ ابھی ممکن نہیں اور ضروری نہیں کہ انسان کی ہر

خواہش پوری ہو جائے۔اس وقت سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں اور دعا کیا کریں کہ

اللہ جو میرے حق میں اچھا ہے وہ کر دے۔ آپ نے جب اس کی رضا پر راضی

رہنا سیکھ لیا تو وہ بھی آپ کو دے سکتا ہے جس کی آپ تمنا کر رہے ہیں۔ آپ

کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد لازمی کیا کریں۔

دلو

فضول کاموں میں وقت ضائع نہ کریں،یہ اچھے دن ہیں بار بار ایسے مواقع نہیں

ملتے۔ جس قدر ممکن ہو محنت اور لگن سے اپنے روز گار پر توجہ دیں جو لوگ

عرصۂ دراز سے بیمار تھے وہ شفاء یاب ہوں گے جن کو قرض نے پریشان کیا

ہوا تھا ان کے لئے آسانیاں ہیں اور بچوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی اب بہتر

انداز سے حل ہو سکے گا۔ بس اپنی نیت صاف رکھیں۔

حوت

حسد کرنے والوں سے دور رہیں۔ نعیم القادراللہ پر لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں یا

انگوٹھی پر لکھوا کر پہن لیں۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں، صرف اللہ پر

بھروسہ کریں، پھر کوئی آپ پر حاوی نہیں ہو گا اور عزت وقار میں اضافہ

بھی ہوگا روز گار کے لئے اب ان شاء اللہ صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی

ہے۔ جلد ہی سب اچھا ہو گا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی کی ںظر ، جتن کُنڈلی کی ںظر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply