بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ سات روز اور ردِ مشکلات کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی کی نظر

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، مرحومین کیلئے فاتحہ

خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ نماز سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اور ضائع کر رہے ہیں۔ اسلئے توبہ کر

کے سیدھے راستے کی جانب آ جائیں تو بہتر ہے اسوقت اللہ نے چاہا تو روز گار

کا خانہ بڑے شاندار انداز سے آپکے حق میں کھلا ہوا ہے اور آپکو اپنی طرف

متوجہ کر رہا ہے۔ آپ سب کام چھوڑ کر جسقدر ممکن ہو اپنے روز گار پر توجہ

دیں تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

وارثتی امور میں کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے کافی عرصے سے اس سلسلے میں

پریشان لوگ اب اپنا حق حاصل کر سکیں گے۔ اپنوں کے درمیان اختلافات والا

خانہ بھی اب بند ہے جو کام پیار سے ہو جائے وہ آپ کیلئے بہتر ہے، غصہ نہیں

کرنا، حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اس طرح پہلے گناہ بھی انشاءاللہ معاف

ہو جائیں گے اور آپ کو انعام و اکرام سے بھی نوازا جائیگا۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

اسوقت صحت کا خانہ بے حد کمزور نظر آتا ہے اس کا صدقہ تو دینا ہے مگر

ڈاکٹر سے ضروری ٹیسٹ وغیرہ بھی کروا لیں اور اگر کوئی بندش وغیرہ محسوس

ہو رہی ہے تو استخارے کی مدد لیں۔ راشن کی صورت میں صدقہ دینا بے حد بہتر

رہیگا۔ آج کے دن سے روز گار کا خانہ اللہ نے چاہا تو بہتری کی جانب جانا شروع

ہو سکتا ہے۔ آپ کا فوکس اس طرف رہے تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

دل لگی آگے چل کر دل کی لگی ہی نہ بن جائے، پھر پیچھے ہٹنا مشکل ہو گا،

صورتحال کسی بھی طرح آپ کے حق میں نہیں ہے۔ ایسا کرنا خطرے سے خالی

نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ زیادہ عمر کے ہیں وہ اب اپنی اولاد کے بارے میں سوچیں

اور ان کا جو حق ہے اس پر غور و فکر کریں، یاد رکھیں کہ گھر اور گھر والوں

کو اسوقت آپ کی شدید ضرورت ہے مگر آپکی اس طرف توجہ نہیں ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپکو سستی اور لاپروائی کا سامنا ہے کسی کام میں خاص دل ہی نہیں لگتا، ایسا

محسوس ہوتا ہو گا جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ آپ سورة بقرۃ روزانہ 41 دنوں

تک گھر میں لگا تار پڑھیں یا پھر اس کی اونچی آواز میں تلاوت سُنیں اس سے ہر

طرح کی نحوست وغیرہ کا انشاءاللہ خاتمہ ہو جائیگا۔ اسوقت آفر بھی مل سکتی ہے

اور کوئی پرانا کام بھی دوبارہ شروع ہونے کی اُمید ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

گھر میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، آپس کے اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے، واحد

حل خاموشی ہے، اگر آپ نے غصے سے کام لیا تو پھر بات ختم ہونے کے بجائے

اور بڑھ سکتی ہے۔ اسوقت طالبعلم اپنے معاملات پر توجہ دیں، نوکری پیشہ افراد

جلد بازی میں نوکری چھوڑنے اور تبدیل کرنے پر غور نہ کریں تو بہتر ہے۔ ایسا

کرنا فائدے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ دیں اور پٹھوں و معدے کے امراض کا خاص خیال رکھیں جن

کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے وہ تین چار دن میں ختم ہونے کی امید ہے۔

نوکری تلاش کرنیوالوں کو بھی اللہ نے چاہا تو آسانی رہے گی، جو لوگ سفر کا

ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ کر سکتے ہیں اور جو افراد بیرون ملک ہیں، وہ واپسی کا

پروگرام بنا سکتے ہیں، آج سے عزت والا خانہ بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا کر گھر سے نکلا کریں اسوقت بدنظری والی

کیفیت ہو سکتی ہے۔ آپ کی زبان بھی بند نہیں رہتی کوئی نہ کوئی راز افشاں کر

ہی دیتے ہیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بنتا ہے، اسلئے خاموشی اختیار کریں

اور جسقدر ممکن ہو اپنے روز گار پر ایمانداری سے محنت کریں، اللہ نے چاہا تو

پھر اس کے نتائج بڑے شاندار ہونگے، نئی نوکری کا بھی امکان ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

آپ اپنے دل کے معاملات خراب کرنے سے باز نہیں آتے۔ کوئی نہ کوئی چکر چلا

کر رکھتے ہیں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور ایسا کرنا کس

قدر خطرناک ہو گا، آپ کی سوچ میں بھی نہیں۔ اسوقت وراثتی امور میں کچھ مسئلہ

بھی ہے۔ اپنوں کی ناراضگی کا بھی امکان ہے۔ بچوں کے ہاتھ سے نکل جانے کا

بھی خطرہ ہے، اسلئے اپنی آنکھیں کھولی رکھ کر چلیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

نئی نوکری کی تلاش کامیابی دلا سکتی ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آپ کسی

بڑی الجھن سے نجات پا لیں گے البتہ فیملی میں کسی کی بیماری یا رشتے داروں

سے کوئی ایسی خبر آ سکتی ہے۔ جو وجہ پریشانی ہو۔ آپ خود بھی صحت کے

حوالے سے پریشان ہو رہے ہیں۔ پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں۔ اپنوں کی

مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ غصے پرقابو رکھیں، صدقہ دیتے رہیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

آج سے مشتری کے زائچے میں آمد کی امید ہے جس سے عزت، دولت، شہرت

جیسے امور میں کامیابی کے امکانات بن جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے اچھے کی امید

رکھیں۔ جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا۔ آپ کی نیت نیک رہی تو انعام و اکرام سے بھی

نوازے جا سکتے ہیں۔ کمزور شخصیت طاقتور ہو سکتی ہے اور جن لوگوں نے

پچھلے عرصے میں برا وقت دیکھا، اللہ نے چاہا تو اب ان پر بڑی مہربانیاں ہونگی۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آج کا دن آپ کے برے معاملات کا بحکم اللہ اختتام کر رہا ہے، اس کے بعد ہر روز

ایک نئی بہتری کا عمل شروع ہو گا اور جن جن امور میں پریشانیاں مل رہی تھیں

وہ سب ٹھیک ہو جائیں گی۔ اسوقت پرانے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہیں اور نئے

تعلقات خراب۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کس طرح چلتے ہیں، البتہ ضرورت کے

تحت رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی کی نظر ، جتن کُنڈلی کی نظر

Leave a Reply