بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

جتن کُنڈلی کی نظر میں آپ کے ستاروں کا احوال، ردِ مشکلات کیلئے وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی کی نظر

=—= روزانہ کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور 14 مرتبہ روزانہ استغفار کا ورد کریں، روزانہ مرحومین

کیلئے فاتحہ خوانی کریں، غریب افراد کا روزہ افطا کرائیں، صدقہ دیں، انشاءاللہ

العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ کو ان دِنوں مالی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے اور کسی جانب سے اس

کا سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا، لیکن اس کے باوجود آپ کو مایوس نہیں

ہونا، کیونکہ اللہ پاک وہاں سے سلسلے بنا دیتا ہے جہاں سے انسان کے گمان میں

بھی نہیں ہوتا اور یہ سب آپ کی نیت پر ہے۔ آپ کو خود کو بدلنا بھی ہو گا اور

حقوق العباد کے حوالے سے بہت کچھ ٹھیک بھی کرنا ہو گا۔

=—–= بُرج ثور =—–=

جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ پاک جو کرتے ہیں وہ ٹھیک ہی کرتے ہیں، پھر

آپ کا کیا عمل دخل، خود کو سپرد اللہ کر دیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450

مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں، وہ سب کچھ آپ کے حق میں ہو گا وہ بہتر کر دے گا۔

اس ہفتے مالی طور پر بہتری کی امید ہے، ضرورت کے تحت پیسہ ہاتھ میں آ سکتا

ہے اور صحت کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی دور ہو سکے گی، اپنے اندر

توکل پیدا کریں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

دشمن آپ کا کوئی نہیں ہے، آپ خود اپنے دشمن ہیں، ایک تو وقت کی قدر نہیں

کرتے، دوسرا آپ کی زبان قابو میں نہیں رہتی۔ اس کو قابو کر لیں تو بے شمار

مشکلات سے بچ جائیں گے۔ ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں، ان کو دوبارہ مت

کریں۔ آپ کو اندازہ ہے کہ کون اپنا اور کون غیر ہے؟ اس حوالے سے چلیں گے

تو امید ہے بہتر انداز سے زندگی بسر ہو سکے اور چند دن کے لئے نہیں مستقل

طور پر نیت بہتر ہونی چاہئے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کی جو مشکل چل رہی ہے۔ انشاءاللہ وہ کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی اور

کسی بات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب صورتِ حال آپ کے حق میں ہوتی

چلی جا رہی ہے۔ اگر آپ نے ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ کیں تو بڑا فائدہ ہو گا،

بس کسی کا حق نہ ماریں اور کسی کو اپنا حق نہ لینے دیں، تھوڑا سا مضبوط بنیں،

بڑے اور اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، وقتی پریشانی ہو سکتی ہے، مگر

بعد میں بڑا فائدہ ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ وہم کا شکار ہیں، اِس وقت اس سے نکلنا ہو گا اور اللہ پاک پر مکمل بھروسہ

کرنا ہو گا، آپ کسی بندش، نظر یا جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیزوں کا شکار نہیں

ہیں آپ کا نصیب اللہ پاک نے انشاءاللہ اچھا ہی لکھا ہے، بس تھوڑی محنت اور ہمت

کی ضرورت ہے، ہاتھ میں پیسے آنے شروع ہو جائیں گے تو بے شمار مسائل بھی

خود بخود ٹھیک ہو جائیںگے اور سکون نصیب ہو گا۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کی دِلی مراد پوری ہونے کا امکان ہے اور برسوں سے جس کا انتظار تھا، وہ

بھی ختم ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے، جو بات آپ کو تنگ کر رہی تھی، اُس کا

کوئی حل ضرور مل سکتا ہے، بس توکل مضبوط کریں، اس کی شدید کمی ہے۔ یہ

ہفتہ آنے والے دِنوں میں بہتری کی خبر دے سکتا ہے۔ اللہ پاک سے امید ہے کہ وہ

پردہ غیب سے ضرورتیں پوری کردے گا اور پیسہ بھی ہاتھ میں آئے گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

جن لوگوں نے بڑا عرصہ بیماری میں کاٹا ہے، میرے اللہ نے چاہا تو اب وہ اِس

سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور روزگار کے امور میں کوئی غیر متوقع سلسلہ

بن سکتا ہے، ان دِنوں آپ کسی خاص مقام سے گذر رہے ہیں اور دماغ بوجھل سا

رہنے لگا ہے، کچھ سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ کیا کِیا جائے۔ ان حالات میں سب کچھ

اپنے اللہ پر چھوڑ دیں وہ جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے، بس تھوڑا انتظار کر لیں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

غیروں سے فائدہ ملنے کا امکان اور اپنوں سے دوری جیسا معاملہ ہو سکتا ہے۔

جن پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا اور ماضی میں ان کے لئے بڑی قربانیاں بھی

دیں، وہ اب پرائے ہو گئے ہیں اور ماضی کا قصہ بن گئے ہیں۔ وہ دوبارہ زندگی

میں آ جائیں تو عجوبہ ہی ہو گا۔ آپ اپنی الگ سے زندگی شروع کر دیں اور اللہ

پاک پر مکمل توکل کرتے ہوئے قدم اٹھائیں، وہ آگے کے سلسلے خود بخود ہی بنا

دے گا۔

=—–= بُرج قوس =—–=

لالچ کو اپنے سے دور رکھیں، جو نصیب میں لکھا ہو گا، وہ آپ تک پہنچ جائے گا۔

ان دِنوں صورتِ حال غیر متوقع انداز سے بدل رہی ہے اور آپ کے حق میں ہوتی

جا رہی ہے۔ آپ نے اگر مناسب حکمت عملی اپنائی اور ہمت سے کام لیا تو امید ہے

کہ آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کاروباری حضرات کے

لئے خاص طور پر انشاءاللہ آنے والے دِن بہتر ہو سکیں گے اور بڑے فیصلے بھی

ضروری ہیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

کسی کی باتوں میں آ کر یا کسی بھی قسم کے لالچ میں آپ اپنی پوزیشن جو جائز

ہے نہ چھوڑیں اور مضبوطی کے ساتھ چلیں، ابھی دن نازک اور آزمائشی سے چل

رہے ہیں زیادہ مسئلہ نہ ہو جائے، اِسلئے خاموشی ہی اختیار کریں، ان دِنوں خانگی

مسائل بھی دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں، وراثتی امور میں جھگڑے کا اندیشہ بھی ہے،

جن کا بہت ساتھ دیا وہ آپ کےخلاف ہو سکتے ہیں، اِس لئے غصہ بھی قابو میں

رکھنا ہو گا۔

=—–= بُرج دلو =—–=

جو کچھ آپ چاہتے ہیں، وہ فی الحال ابھی ممکن نہیں ہے۔ ان دِنوں آپ کو صرف

اِس بات پر ہی شکر ادا کرنا چاہئے کہ اللہ نے جس حال میں رکھا ہوا ہے دوسروں

سے لاکھ درجے بہتر ہے اور اگر شکر ادا کرتے رہے تو جلد آپ بڑی اہم پوزیشن

پر آ جائیں گے اور جو ہاتھ سے نکل چکا ہے، وہ بھی واپس آ جائےگا۔ مالی طور

پر جو پریشانی ہے انشاءاللہ وہ عارضی ثابت ہو گی اور نیا سلسلہ جلد بن سکتا ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

کچھ گڑ بڑ محسوس ہو رہی ہے، معاملات بہتر نہیں ہو پا رہے، آپ استخارے سے

مدد لے لیں اور اپنے راز اپنے تک رکھیں۔ جو غلطیاں ماضی میں ہو چکی ہیں،

اب دوبارہ نہ ہو پائیں۔ والدین اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، روزانہ اپنے

گھر میں داخل ہوتے ہی بسم اللہ پڑھ کر درود شریف اول و آخر اور درمیان میں

سورۃ اخلاص ایک مرتبہ پڑھنے سے گھر سے ہر قسم کی نحوست و بلائیں ختم ہو

جائیں گی۔

جتن کُنڈلی کی نظر ، جتن کُنڈلی کی نظر

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply