مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آئندہ 7 روز کے ستاروں کا احوال اور جتن کُنڈلی کا خصوصی ردِ مشکلات وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی وظیفہ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ

مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار آیت

الکرسی کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے

ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

جس مشکل کا شکار ہیں ان شاءاللہ وہ عارضی ثابت ہو گی اب جلد ہی اس سے نجات کی خبر ملے

گی اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ ان دنوں جو آفر ملے اس کے بارے میں اچھی طرح غور

کریں امید تو ہے کہ اس میں فائدہ ہے۔ مگر کوئی بھی قدم اٹھانے میں جلد بازی نہ کریں یہ نقصان دہ

معاملا ہے۔ اس وقت آپ کی خانگی زندگی میں کشیدگی ہے جو خاموشی سے ہی حل ہو گی۔

=—–= بُرج ثور =—–=

جو چاہتے ہیں وہ ابھی ہونا مشکل ہے۔ کچھ انتظار کرنا ہوگا اور جو بھی رکاوٹیں ہیں لگتا

تو نہیں ہے کہ یہ دو تین دن سے زیادہ چل سکیں۔ اس لئے خاموشی سے دن گزاریں اور جو

اللہ نے عطا کیا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں جو نہیں ہے اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ اس وقت مالی

طور پر کسی جانب سے فائدہ ملنے کا امکان ہے اور آپ کی صحت کی بحالی بھی ممکن ہو گی۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

مالی طور پر آجکل بڑی مشکل کا سامنا ہے آپ اپنی کوشش کر رہے ہیں مگر کوئی سلسلہ دکھائی

نہیں دے رہا۔ اس لئے آپ کو مشورہ ہے کہ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا شروع کر دیں اس

عمل سے انشاء اللہ بند دروازے کھل جائیں گے اور پردئہ غیب سے سلسلہ شروع ہو جائیگا روز گار

میں بہتری اور ملازمت میں تبدیلی کا امکان اور تبادلے کا چانس بھی موجود ہے۔ کاروباری حضرات

کے لئے انشاء اللہ اچھا وقت ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

معلوم بھی ہے کہ کون اپنا ہے اور کون غیر، پھر بھی غلطیاں کر رہے ہیں اس طرح بڑی مشکل

ہو جائے گی۔ ابھی وقت ہے توبہ کر لیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں۔ ورنہ بڑے نقصان کا اندیشہ ہے

اور دل لگی جیسے معاملات سے تو بالکل دور رہیں اس میں نا کامی ہو سکتی ہے اور بدنامی الگ ہو گی۔

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے لئے ان شاءاللہ اچھا وقت ہے، فائدہ اٹھالیں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

غصہ جس قدر بھی ممکن ہو کم کریں اگر کوئی کام نہیں ہو رہا تو یہ سمجھ لیں کہ اللہ پاک اس میں

آپ کی بہتری نہیں سمجھتے، اگر بہتری ہوئی تو یہ کام خودبخود ہو جاتا۔ اس لئے خاموشی اور حکمت

عملی کے ساتھ چلیں اور ہر طرح کے رسکی معاملات سے دور رہیں جو لوگ عرصہ سے بیکار

ہے انشاءاللہ امید ہے کہ ان کو روز گار مل جائے گا اور جن کو ترقی کی خواہش تھی وہ بھی پوری

ہو سکتی ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

اس وقت مالی حوالے سے پریشانی برقرار ہے آپ کا کسی بھی کام میں ہاتھ نہیں پڑ رہا۔ خود کو بے

بس محسوس کر رہے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ کثرت سے ذکر الٰہی کریں۔ نماز کی پابندی اور

رزق حلال کی طرف جائیں کسی بھی قسم کا شاٹ کٹ آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ آپ کے لئے

صرف پردہءغیب سے آنے والی چیز ہی بہتر ہے اور یہ دل لگی جیسے معاملات سے بھی جس

قدر ممکن ہو، دور رہیں۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ دیں یہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے اس وقت آپ انجانی سی بندش وغیرہ کا شکار

دکھائی دیتے ہیں اور آپ کو نظر بھی لگی ہوئی محسوس ہو رہی ہے جو لوگ سورة بقرہ کی روزانہ

تلاوت کریں یا سن لیں گے وہ بہترین عمل ہے اور کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں ان دنوں جو پریشانیاں

ہیں وہ زیادہ عرصہ نہیں چلیں گیں آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں، لگتا ہے جیسے سب آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں آپ

نے جن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اب وہ بھی غیر ہو رہے ہیں ۔آپ خود کو سپردِ اللہ کر دیں وہ

آپ کو ان شاءاللہ بڑی عزت سے نوازے گا تو پھر یہ سب واپسی کے لئے بھاگ کھڑے ہوں گے ابھی

آپ خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

اپنے دل کے ہاتھوں بہت مجبور ہیں اور صرف اسی کا کہنا مان کر چلتے ہیں جو کہ بڑے ہی

خطرناک راستے پر آپ کو لے کر جا رہا ہے۔ ابھی وقت ہے توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔

نوجوان حضرات اپنے جذبات پر کنٹرول رکھیں اور غصہ پر بھی تقدیر سے لڑا نہیں جا سکتا جو

قسمت میں ہوگا وہ مل کر ہی رہے گا وراثتی امور کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہونے کی امید ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ کیوں دوسروں کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں ،خود بھی یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ ہونا وہی ہے

جو اللہ پاک نے چاہنا ہے آپ کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوگا خود تقدیر کو پابندی کرنے کی کوشش نہ

کریں۔ یہ ہفتہ روحانی حوالے سے اچھا ہے اگر اس طرف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تو

صورتحال قدرے مختلف ہو گی۔ بندش یا دیگر قسم کے اثرات سے بھی نجات ملے گی۔

=—–= بُرج دلو =—–=

حالات اب تیزی سے اپنا رخ بدل رہے ہیں اس وقت آپ کے لئے خوشگوار قسم کی ہوائیں چلنا شروع ہو

گئی ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر آپ کو اب بڑے شاندار سلسلے ملیں گے۔ عرصہ دراز سے ایک جگہ

پابند افراد اب کھل کر زندگی جینے لگے اور وہ کام ہو سکتا ہے جس کی توقع تک نہ تھی ،اس وقت

مال خانہ بھی کھل رہا ہے امید ہے کسی جانب سے غیر متوقع طور پر بڑی رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اب اپنا طرزِ زندگی بدلنا ہوگا آپ کی زندگی میں بڑی اہم تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

جس کے عرصہ دراز سے انتظار میں تھے ۔ من پسند کام ہونے اور من پسند جگہ رشتہ وغیرہ بھی

طے ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ پراپرٹی وغیرہ کے کام میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں ان کے

لئے بڑی خوشخبریاں ہیں اور جن افراد نے اب سفر کرنا ہے ان کے لئے راستہ ان شاءاللہ کھل جائے گا۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جتن کُنڈلی وظیفہ ، جتن کُنڈلی وظیفہ ، جتن کُنڈلی وظیفہ

Leave a Reply