اس ہفتے کی جتن کنڈلی اور ردِ مشکلات کا مجرب وظیفہ

جتن کُنڈلی نے لیا آپکے ستاروں کا احوال، پڑھیئے آئندہ 7 روز کیسے؟

Spread the love

جتن کُنڈلی نے لیا

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار ” سورۃ والعصر” کا ورد کریں، تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب تو فیق روزانہ صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

مالی طور پر کافی دنوں سے مشکلات سے گزر رہے ہیں اور اس سے نکلنے کا

راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا، مگر اب اللہ نے چاہا تو غیر متوقع سلسلے تمام

صورتحال کو بدل دیں گے اور آپ کیلئے زندگی اب نئے انداز سے شروع ہو گی۔

جو لوگ فضول کاموں کو چھوڑ کر اس سے فائدہ اٹھا لینگے، انکے وارے

نیارے ہیں، ورنہ پچھتاوا۔ اولاد کے حوالے سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے، قدرتی طو ر پر مشکلات میں آئے ہوئے ہیں، جس

کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اس کا مطلب ہے۔ اب دعا بھی سچی

توبہ کر کے ہی کرنی ہے اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلنا ہے تو سمجھ

لیں کہ ساری مشکلات بھاگ جائیں گی اور زندگی میں آسانیاں ملنے کا سلسلہ بھی

شروع ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ اور بھی کئی حوالوں سے شاندار ہی رہے گا۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

رشتے داروں کے معاملات کو چھوڑ کر کاش آپ اپنے روز گار اور مستقبل پر

توجہ دیں تو صورتحال ہی کچھ اور ہو گی۔ آپ کو ان دنوں مالی طور پر مضبوط

ہونا ہے تو اپنی زندگی کے ہر معاملے کو بھی سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ جو لوگ

بیماری سے پریشان ہیں یا کسی قسم کے اثرات میں آئے ہوئے ہیں، ان کو انشاء

اللہ اب اس سے نجات ملنے کا امکان نظر آتا ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کی قرض وغیرہ کے حوالے سے انشاء اللہ پریشانی کم ہو گی اور جس مقصد

کے لئے بھی رقم درکار ہے اس کا بندوبست ہو جائے گا، جو لوگ عرصہ دراز

سے اپنی جگہ وغیرہ تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں، ان کو کامیابی ملے گی۔

اس وقت جو لوگ اپنا نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کو ضرور کرنا چاہئے،

اچھا رہے گا اگر اکیلے کریں گے تو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا، بس قدم اٹھائیں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ کی ایک کوشش کامیابی دلا سکتی ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے اپنی جگہ

کو تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے وہ بھی بسم اللہ کریں، ان کو بھی بحکم اللہ

آسانیاں ضرور ملیں گی۔ آپ کسی بندش وغیرہ کا شکار نہیں ہیں، اس وہم کو اپنے

دماغ سے نکال دیں، کوشش کریں کہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھی جائے،

اور یاحیُٰ قیومُ کا ورد بھی زبان سے جاری رہے، میرا اللہ سب اچھا ہی کریگا۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کیلئے اس ہفتے مشکلات سے نجات کی خبریں ہیں، جن کاموں میں رکاوٹوں

کا سلسلہ جاری تھا، انشاء اللہ وہ بھی ختم ہو جائیں گی۔ آپکو بس تمام قسم کے

فضول کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار اور مستقبل کی طرف توجہ دینے کی

اشد ضرورت ہے۔ رشتے داروں سے تھوڑا فاصلہ رکھیں، اب تو جسکی بہن ہے،

بس اسی کی ہے، کوئی کزن وغیرہ بھائی نہیں، اپنی عزت کی حفاظت خود کریں۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ مسلسل کئی دنوں سے صحت کی خرابی کا شکار چلے آ رہے ہیں، اسوقت

صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے، اپنی نظر اتاریں اور زبان بندی بھی کریں،

دوسروں کے سامنے زیادہ اوپن ہونے کی ضرورت نہیں، ویسے بھی آپ اب

اکیلے ہوتے جا رہے ہیں۔ جو رشتے رہ گئے ہیں انکو بچانے کی کوشش تو کر

سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے تنگ کر رکھا تھا، وہ اب خود بخود بھاگ جائیں گے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ جس کام کے پیچھے لگے ہیں، وہ جائیگا، مگر تھوری سی رکاوٹ ہے، جو

امید ہے کہ ایک دو دن میں دور ہو جائے گی۔ ان دنوں مالی طور پر جو سلسلہ بن

سکتا ہے، اسکو حکمت عملی سے لے کر چلنے کی ضرورت ہے، پھر دیکھیں

کیسے موجیں ہوتی ہیں۔ کاروباری حالات شاندار ہونگے۔ قرض وغیرہ سے نجات

ملے گی اور ملازمت کرنے والوں کیلئے تبادلے و ترقی کے امکانات ہیں۔

=—–= بُرج قوس =—–=

خواہشمند افراد کو من پسند جگہ تبادلے کی خبر مل سکتی ہے، کسی ذاتی کام کو

آگے بڑھانے کیلئے کوشاں افراد کامیاب ہونگے۔ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ

کے انتظار میں بیٹھے افراد کو خوشخبری مل سکتی ہے، جن افراد نے نوکری

کی درخواست دی ہے وہ منظور ہو سکتی ہے۔ گھر میں جاری جس کشیدگی اور

نحوست کا سامنا تنگ کر رہا تھا، وہ آج ختم ہو جائیگا اور پورا ہفتہ شاندار رہیگا۔

=—–= بُرج جدی =—–=

پراپرٹی و وراثت کے امور میں اہم پیشرفت ہو سکتی ہے اور جس طرف سے

رقم کے آنے کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہو گی، صحت کا سلسلہ بھی

انشاءاللہ بہتر ہو گا۔ آپکو اپنوں کی جانب سے جس مخالفت کا سامنا تھا، وہ بھی

اب کم ہو گا، مگر ایک پرانا راز کھل کر آپ کے سامنے ضرور آئیگا، جو آپکو

ٹینشن میں رکھے گا۔ غصہ پی جائیں گے تو مزید خرابیوں سے بچ سکتے ہیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

پریشانیاں دن بدن کم ہوتی جا رہی ہیں، اللہ نے چاہا تو اچھے دنوں کے آغاز کا

وقت بھی آ گیا ہے، اب کھل کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

بندش جادو ٹونے و دیگر اثرات سے بھی نجات ملے گی، جو لوگ یہ سب کرنے

کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ خود اس مشکل میں آ جائیں گے، آپ روز

گار پر توجہ دیں اور جس کا حق دینا ہے اس کو دے کر فارغ کریں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

ان دنوں مشتری اور شمس کا حسین ملاپ عزت، دولت، شہرت میں بہترین قسم

کے اضافے کا سبب بنے گا اور وہ لوگ جو کسی بھی قسم کی مشکلات میں کیوں

نہ ہوں، وہ اس سے آزاد ہو جائیں گے۔ ترقی کا امکان ہے اور عزت میں اضافہ

دوسرے کی نظروں میں افضل کریگا، انشاءاللہ، جس طرف سے رقم ہاتھ میں آنے

کی امید تھی، اب وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی نے لیا ، جتن کُنڈلی نے لیا ، جتن کُنڈلی نے لیا ، جتن کُنڈلی نے لیا

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply