kundali jtnonline

جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکا نیا ہفتہ کیسا؟ ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی نیا ہفتہ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور 7 بار ” ناد علی ” کا ورد کریں، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب توفیق صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

ان دنوں آپ خود کو بندش یا کسی بھی قسم کے اثرات میں محسوس کر رہے ہوں

گے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ماسوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملتا۔ آپ

استخارے سے مدد لیں اور سورة القلم کی آخری دو آیات صبح اور شام پڑھ کر خود

پر پھونک لیا کریں، چند روز شام کے بعد گھر سے مت نکلیں اور جو کام کر رہے

ہیں بس خاموشی سے اس کو جاری رکھیں اور انتظار کریں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

بدلتے ہوئے حالات میں انشاء اللہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ ان سب پر گہری

نظر رکھیں تو اپنے مستقبل کے حوالے سے ضرور کوئی اچھی خبر سن ہی لیں

گے۔ جو لوگ کافی عرصے سے بے روز گار ہیں، ان کو اب تیزی سے انشاء اللہ

بہتری کا سامنا رہے گا اور جس بھی الجھن اور مشکلات کا شکار ہیں اب اس سے

نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، اب زندگی میں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ کو اب ایک نئی صورتحال کا سامنا رہے گا، بلکہ زندگی میں اب اہم اور بڑی

تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آپ جس حوالے سے بھی آگے چلنا چاہتے

تھے، اب نہیں چل سکیں گے، راستہ ہی بدل جائے گا۔ ہر شر میں خیر ہوتی ہے،

انشاء اللہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی معاملا ہے اور جو بھی بدلے گا آپ کے

حق میں حیران کن طریقے سے بہتر ہو گا۔ اب آپ خود کو تیار کر لیں۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے، آپ خاص توجہ دیں اور صدقے کا عمل بھی

شروع کریں۔ جو لوگ ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں وہ یاحیُ یا قیومُ کا ورد فارغ وقت

بھی کثرت سے کرتے رہا کریں۔ اس وقت مالی طور پر کوئی نیا سلسلہ سامنے آنے

کا امکان بھی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا، جو لوگ

سفر کے خواہشمند ہیں ان کو اب تیاری پکڑ لینی چاہئے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ جس بھی قسم کے خطرات کو محسوس کر رہے ہیں، اس وقت ایسی کوئی بات

نہیں ہے۔ اگر ہے بھی تو وہ خطرات ٹل چکے ہیں، آپ بے فکر رہیں، خاص طور

پر اولاد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں، وہ جذباتی نہیں ہونا چاہئے، بڑے

غور و فکر کے بعد ہی قدم اٹھانا بہتر رہے گا۔ جو کاروباری معاملات ہیں انشاء اللہ

ان میں جلد ہی بہتری ا ٓنے کے امکانات روشن ہیں-

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

مایوسی کی کیفیت سے باہر آئیں، اب دن نکلنا شروع ہو گیا ہے اور راستے صاف

اور واضح ہو رہے ہیں۔ آپ نے اگر اب بھی اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھایا تو پھر

کب اٹھائیں گے۔ امید ہے کہ اچھی آفر بھی مل سکتی ہے، ازدواجی معاملات کی

خرابی کا شکار لوگ خاص طور پر اب بہتری حاصل کر سکیں گے اور جو بات

مکمل ختم ہو گئی تھی، وہ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ کو آج کل اِدھر اُدھر سے اُلٹی سیدھی خبریں آ رہی ہوں گی، جن کا حقیقت سے

کوئی بھی تعلق نہیں ہو گا۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جو کرتا

ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے، وہ بہتر کرتا ہے، بس اس بات کو یاد رکھیں۔

نیت صاف کر لیں، اللہ پاک سے اپنے رابطے تیز کر دیں۔، انشاءاللہ سب کچھ بہتر

اور آپ کے حق میں ہوتا رہے گا۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جن لوگوں نے اپنا کام شروع کر نا ہے، وہ بسم اللہ کریں، امید ہے کہ یہ کام چل

پڑے گا۔ ہو سکتا ہے شراکت داری کی پیشکش آئے تو قبول کر لینے میں کوئی

حرج نہیں ہے۔ اس وقت روزگار اور مالی حوالے سے کچھ نہ کچھ تو بہتر ہونے

جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے تعلیمی حوالے سے کچھ تبدیلی کرنی ہے، وہ کر سکتے

ہیں، انشاء اللہ ان کو کامیابی ملے گی اور سفر کا بھی امکان ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

اولاد کا خانہ اب بہتری کی جانب ہے، مگر ضد کا عنصر بھی شامل ہے۔ ان دنوں

ان کی بات مان لینے کے سواء اور کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ کچھ عرصے کے بعد

وہ خود بخود اپنی ہی بات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ جو لوگ رشتے وغیرہ کرنے

کے چکروں میں ہیں، وہ ابھی صبر کریں، جلد بازی ٹھیک نہیں ہے، ابھی آپ کسی

کا اعتبار مت کریں، خاص طور پر لین دین کے معاملے میں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

چند روز آپ نے بڑے شاندار گزارے ہیں۔ لگتا تو یہی تھا کہ جیسے اب پکی توبہ

کر چکے ہیں، مگر اب پھر دوبارہ پرانی ڈگر پر چل نکلے ہیں جو خطرناک ہے۔

کیوں اپنا مستقبل اور گھر کا سکون تباہ کرنے پر تلے ہیں، توبہ کر لیں، ورنہ کچھ

حاصل نہیں ہو گا، زبردست وارننگ ہے۔ نوکری پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکے گا

اور وراثتی امور میں بھی اب اہم پیشرفت ہونے کی اُمید ہے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

دلِ بے قابو کو کنٹرول کریں، آپ تو بڑے دل پھینک نکلے ہیں، ہر چمکتی ہوئی

چیز کو سونا سمجھ لیتے ہیں جو سب سے بڑی غلطی ہے، وارننگ ہے سمجھ

سکیں تو سمجھ لیں۔ ان دنوں آپ کے مالی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ان کو ٹھیک

ہونے میں ابھی وقت لگے گا، اسلئے زیادہ توجہ اس طرف دیں، گھر میں آپ کی

ضرورت ہے، ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی کوشش بھی کریں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ کس سمت چل پڑے ہیں، اچھے بھلے سیدھے راستے کو چھوڑ کر یہ بہت بڑی

غلطی ہو گی۔ آپ استخارے کی مدد لیں اور آج کل کسی بھی فیصلے کو جلد بازی

میں نہ کریں۔ جو لوگ صرف روز گار پر توجہ دیں گے اور غصے کے بجائے

حکمت عملی سے چلیں گے، وہی کامیاب ہیں، اولاد کے معاملات خاص طور پر

توجہ سے حل کرنے ہیں، ابھی ضد سے کام مت لیں۔

جتن کُنڈلی نیا ہفتہ ، جتن کُنڈلی نیا ہفتہ ، جتن کُنڈلی نیا ہفتہ ، جتن کُنڈلی نیا ہفتہ

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply