kundali jtnonline new

28 فروری تا 6 مارچ 2021ء تک ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی خصوصی وظیفہ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ

العزیز سب خیر ہو گی-

==—–== حمل ==—–==

حالات میں اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے، آپو ان پر گہری نظر رکھیں،

ممکن ہے اس میں آپ کیلئے کافی کچھ ہو، پھر یہ سلسلہ برسوں کے بعد شروع ہو

رہا ہے، جس سے ہر معاملہ میں تبدیلی آ سکتی ہے، جو لوگ حصول روزگار کے

لئے پریشان تھے، وہ بھی انشاءاللہ اب جلد خوشخبری سنیں گے-

==—–== ثور ==—–==

جس چیز کی تمنا ہے، وہ آپ کے قریب ہی ہے، بس تھوڑی محنت کرنا ہو گی اور

وقت اب کسی بھی طرح ضائع مت کریں بلکہ قدر کریں، ماضی میں جو نقصانات

ہو چکے اُن کا ازالہ ہو سکتا ہے۔ خانگی امور میں جھگڑوں سے دور رہیں، آپ پر

وہ الزام بھی لگ سکتے ہیں، جو کام آپ نے کئے ہی نہیں۔

==—–== جوزہ ==—–==

اپنے معاملات پر نظرثانی کریں تاکہ جس جگہ غلطی ہوئی ہے اُس کی اصلاح ہو،

اس اہم وقت سے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہو گی۔ اسوقت آپ کو اپنے مستقبل کے

حوالے سے قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، جن کاموں میں مشکلات پیش آ رہی

تھیں اب وہ دور ہونگی، مالی معاملات بھی انشاء اللہ دور ہونگے۔

==—–== سرطان ==—–==

آپ کی جو بھی خواہش ہے، وہ پوری ضرور ہو گی مگر جلد بازی سے کام مت

لیں، خود کو سپردِ اللہ کر دیں، سلسلے خود بخود بنتے چلے جائیں گے، اسوقت

صرف روزگار پر توجہ دیں، جس قدر محنت کریں گے اتنا فائدہ ہو گا، خانگی

معاملات میں اختلافات خود کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔

==—–== اسد ==—–==

بندش جادو ٹونہ وغیرہ جیسے کوئی اثرات نہیں، البتہ بدنظری کا امکان ہے اور

شاید اِسی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ بہرحال اس

صورتِحال میں سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں، اپنے حقوق العباد

والے معاملات ٹھیک کریں، کچھ گڑ بڑ ہے، اپنی زبان بھی قابو میں رکھیں۔

==—–== سنبلہ ==—–==

اولاد کا خانہ آپ کی شدید طلب کر رہا ہے، آپ کس جگہ پر ہیں، آپ کو اس کا کچھ

اندازہ نہیں ہے، لاپروائی کی بھی حد ہوتی ہے۔ اس طرح آپ اپنے ہاتھوں ہی بڑا

نقصان اوراولاد کا مستقبل خراب کر رہے ہیں، ہر کام کو حکمت عملی سے کریں،

غصہ اور فضول قسم کے جھگڑوں دور رہیں، خود پر قابو رکھیں۔

==—–== میزان ==—–==

چہل قدمی آپ کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے، ان دِنوں صحت کا صدقہ بھی

لازمی دیں، جو لوگ کسی قسم کے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں، انہیں ترک

کر دیں ورنہ بڑے نقصان سے دوچار ہونگے، زبان سے وہی الفاظ ادا کریں جو

پورے کر سکیں ورنہ شرمندگی،اپنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

==—–== عقرب ==—–==

بدنظری کے خاتمے کیلئے جس قدر ممکن ہو راشن کی صورت میں صدقہ دیں،

اپنی نظر اتاریں اور کوشش کریں مخالفین سے ملاقات بھی کم ہو کیونکہ آپ کو ان

کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔ اسوقت آپ کی توجہ کام پر ہونا چاہئے، انشاء اللہ فائدہ ہو گا

اور جو سلسلے رُک گئے تھے، ان کے بھی دوبارہ چلنے کی امید ہے۔

==—–== قوس ==—–==

لالچ کو اپنے اندر سے نکالیں، یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے جسقدر نصیب میں ہو

گا وہ تو آپ کو مل کر ہی رہیگا، آپ ضرورت سے زیادہ مت بھاگیں، جس کی تمنا

کر رہے تھے اور گھر میں جاری کشیدگی کم ہو گی، وراثتی امور میں اہم پیشرفت

ہو سکتی ہے، اس میں کچھ حصہ کم ملنے کا امکان نظر آتا ہے۔

==—–== جدی ==—–==

آپ کی ایک پرانی کوشش اب کسی وقت کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے، کھوئی

ہوئی رقم کا حصول ممکن ہو گا، جو لوگ کسی کیساتھ مل کر کام کر رہے تھے،

وہ اب اکیلے کام کرنے کی کوشش کریں تو رزلٹ زیادہ اچھا ہو گا۔ خواہشمند افراد

کے رشتے وغیرہ کی بات طے، تعلیمی معاملات میں بہتری آ سکتی ہے۔

==—–== دلو ==—–==

آپ جس بات پر پریشان ہیں، اللہ نے چاہا تو اسکا کوئی نہ کوئی حل تو ضرور نکل

آئے گا، جو لوگ عرصہ دراز سے آپ کی مخالفت کر رہے تھے وہ اب دوست بن

جانے کی دوبارہ کوشش کریں گے۔ مالی طور پر بھی کسی طرف سے کوئی فائدہ

حاصل ہو سکتا ہے، آپ کی گھریلو زندگی میں جلد سکون آئے گا۔

==—–== حوت ==—–==

آپ توبہ سے کام لیں، لگتا ہے کہیں غلطی ہوئی ہے جس کا شاید آپ کو اندازہ بھی

نہیں، اس طرح جو بند سلسلے ہیں، وہ دوبارہ چل پڑیں گے، کھوئی ساکھ بھی بحال

ہو گی۔ اسوقت پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں، نیا کام اللہ کا نام لیکر

شروع کر سکتے ہیں۔ مالی طور پر انشاءاللہ فائدہ ہو گا، قدم اٹھائیں۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جتن کُنڈلی خصوصی وظیفہ ، جتن کُنڈلی خصوصی وظیفہ

Leave a Reply