جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ 7 روز اور خصوصی وظیفہ 0

جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ 7 روز اور خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی خصوصی وظفیہ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور 500 مرتبہ روزانہ ” یا کریمُ یا سلام ُیا مومنُ یا اللہ “ کا ورد کریں، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، اس میں انشاء اللہ کامیابی کے امکان بہت

زیادہ ہیں اور غیر متوقع انداز سے رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ روزگار میں

بہتری اور تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس مسئلے کے

حوالے سے کافی عرصے سے پریشان تھے، اس نے فوری حل ہو جانا ہے، البتہ

صحت کا خانہ کمزور ہے، پرہیزکریں اور روحانی علاج کی طرف بھی آئیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

وارثتی امور میں بڑی پیشرفت ہو سکتی ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے

حق کیلئے لڑ رہے تھے، انشاء اللہ اب ان کی کامیابی بے حد قریب ہے اور بلاک

رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔ خود بخود کسی حوالے سے آپ کو اہم پیشکش

بھی ہوسکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ بہت عرصے بعد خوشخبری

لا رہا ہے۔ جتنے بھی بیروزگار تھے، انشاء اللہ روزگار پر لگ جائیں گے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

خاندانی معاملات میں آپ کا کردار اب دکھائی نہ دے تو بہتر ہے، اگر آپ نے ایسا

کیا تو کوئی بات آپ سے برداشت نہیں ہو گی۔ اس وقت کسی بڑے جھگڑے کا

خطرہ بھی رہے گا، اسلئے خود کو دور رکھیں۔ اس ہفتے سفر کے متعلق اچھی

خبریں ہیں اور کسی نئے کام کی ابتداء کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔ بیماری سے

نجات اور بدنظری جیسے معاملات سے بھی انشاء اللہ نجات ملے گی۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کو بڑے عرصے کے بعد ایک اچھا موقع مل رہا ہے جس سے آپ اپنی قسمت

بدل سکتے ہیں، لیکن اچھا فیصلہ اور بہتر حکمت عملی اپنانا لازمی ہو گا۔ یاد

رکھیں کہ اب ماضی کی غلطیاں نہیں کرنی، ایسا ہوا تو پھر آگے بڑھنے میں

پریشانی ہو گی۔ روزگار کے حوالے سے شاندار دنوں کی ابتداء اور بیروزگار

افراد کیلئے خوشی کی خبر ہے۔ موجودہ رہائش میں تبدیلی کا اشارہ مل رہا ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ جس بندش وغیرہ میں عرصہ دراز سے جکڑے ہوئے تھے، انشاء اللہ اب اس

سے نجات مل جائے گی۔ بحکم اللہ زحل زائچے سے نکل جائے گا اور مشتری،

جو تمام ستاروں کا بادشاہ ہے، وہ زائچے میں آ جائے گا، اس سے انشاء اللہ

عزت، دولت، شہرت ان معاملات میں شاندار بہتری ملتی ہے، مگر نیت کا صاف

ہونا لازمی ہے، حقوق العباد سے متعلق خاص طور پر خود کو ٹھیک رکھیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کسی بدنظری کا شکار لگتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے کاموں میں

رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ سورة القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود

پر پھونک لیا کریں، تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، جو تنگ کر رہے تھے

اور دشمن بھی خود بخود بھاگ جائیں گے۔ آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری

ہو سکتی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ کسی بھی غیر ضروری کام اور غیر اشخاص کے معاملات سے دور رہیں،

اس سے آپ کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ صرف اپنے کام اور روزگار پر

توجہ دیں، انشاء اللہ اس میں بہتری کا امکان ہے۔ عرصہ دراز سے مشکلات اور

نقصانات میں گھیرے ہوئے لوگ، اب اس کا ازالہ ملتا بھی دیکھ سکیں گے۔ جو

لوگ رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، وہ بھی اب اس سے نکل جائیں گے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

ایک اہم ضرورت بحکم اللہ پوری ہو گی، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی

اہم فیصلہ ہو سکتا ہے اور جس طرف سے مسلسل مخالفت ہو رہی تھی، وہ بھی

ختم ہو جائے گی، جو لوگ کسی کیساتھ ملکر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ

بسم اللہ کریں، انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔ یہ ہفتہ بلاک رقم بھی واپس دلانے کی

خبر دیگا، نوکری کرنیوالوں کی ترقی کے بارے میں بھی اچھی خبرملے گی۔

=—–= بُرج قوس =—–=

لالچ کو اپنے قریب مت آنے دیں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے شارٹ

کٹ راستہ اختیار مت کریں، جو نصیب میں ہو گا، انشاءاللہ وہ آپ تک پہنچ کر

رہے گا، خاص طور پر مالی معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ

رشتے یا وارثت وغیرہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، اس

سلسلے میں فی الحال آپ خاموشی ہی اختیار کریں تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ کے لئے یہ ہفتہ کئی حوالوں سے خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ آپ پر اب

کسی قسم کا کوئی اثر ہے، نہ بندش، بالکل آزاد ہیں، بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد

کی جانب قدم اٹھائیں، انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔ جو لوگ کاروبار کررہے ہیں وہ

مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جن کو سرمایہ حاصل کرنا ہے وہ ان کو

مل جائے گا۔ ایک من پسند کام برسوں بعد ہونے جا رہا ہے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

وہ راستہ کھل سکتا ہے جو سالوں پہلے بند ہو چکا تھا اور وہ لوگ بھی دوبارہ

زندگی میں آ سکتے ہیں جو ساتھ چھوڑ چکے تھے۔ یاد رکھیں کہ وقت سدا ایک

سا نہیں رہتا، اب صورتحال بڑے خوبصورت انداز میں آپ کے حق میں ہو رہی

ہے۔ آپ کو اللہ کا نام لے کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، جس میں مالی

معاملات کو خاص توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل شروع کریں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ

ستارہ رجعت میں ہے، جب ایسا ہو تو سارے معاملات الٹے چلنا شروع ہو جاتے

ہیں۔ صدقہ پریشانی اور مشکل سے انشاء اللہ محفوظ رکھے گا اور جو لوگ

نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کا مسئلہ حل ہو گا، نماز کی پابندی کریں۔ ” یا کریمُ

یا سلام ُیا مومنُ یا اللہ“، ایک دن میں 500 بار پڑھنا شروع کر دیں، فائدہ ہو گا۔

جتن کُنڈلی خصوصی وظفیہ ، جتن کُنڈلی خصوصی وظفیہ

جتن کُنڈلی خصوصی وظفیہ ، جتن کُنڈلی خصوصی وظفیہ

=- قارئین -= ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply