aaj ka din jtnonline

جتن کُنڈلی میں بہت کچھ، پڑھیں اور جانیں آپ کا آج کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جتن کُنڈلی بہت کچھ

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک روحانی سلسلہ بہتری کی جانب لے کر جانے میں مددگارہوگا۔ آپ کو بلاک

رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔ آج بڑا اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب آپ پرائز بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ بڑا انعام سابقہ

نقصانات کا ازالہ بھی کر دے گا اور اپنوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں آپکی صحت کا مسئلہ تھوڑا سا خراب ہے۔ صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی

اتاریں۔ آپکو آج اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی خبر ضرور ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بڑی کوشش بڑے کام کو آسان کر دے گی اور آپ کو معلوم ہونا شروع ہو

جائے گا کہ آپ کی توبہ قبول ہو رہی ہے۔ اب آپ بھی نماز کو پکڑیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اچھا سلسلہ بن جانے والا ہے اور پرانی ایک ٹینشن سے نجات بھی مل جائے

گی اور جو ذمہ داری بڑھ گئی تھی اب تیزی سے کم ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن حالات سے آپ گزریں ہیں۔ آپ کی ہمت ہے۔ سمجھ لیں کہ اب حالات ان

شاءاللہ آپ کے حق میں ہو گئے ہیں۔ بس نیت صاف کرکے نماز پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج عطارد اور مشتری دو دن کیلئے زائچے میں اکٹھے ہونے جا رہے ہیں۔ مالی

اور عزت کے معاملات انشاءاللہ بڑے اچھے انداز سے آج بہتر ہو سکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ دو بھوکوں غریبوں کو کھانا کھلائیں اور کالے ماش کیڑوں مکوڑوں کو ڈالیں

تاکہ جو رجعت اور نحوست محسوس کی جا رہی ہے وہ ختم ہو جائے، انشاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اُدھار کی رقم میں واپسی کا سلسلہ اب شروع ہونے کی امید ہے اور آپ جس

فکر مندی کی زندگی گزار رہے تھے۔ آج وہ ٹینشن کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کچھ خبریں اچھی ہیں آپ کیلئے۔ اللہ آپ کی تمام مشکلات آسان کرے۔ بس آپ

اب سچی توبہ کرکے ایک اچھی انداز سے زندگی گزارنے کا عزم کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اخراجات کا توازن ایک بار پھر بگڑنا شروع ہو گیا ہے۔ آپ کچھ خیال کریں۔ کفایت

شعاری سے کام لیں اور پلاننگ کے ساتھ چلیں گے تو بات بنے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا دن ہے آپ کو کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا اور کوئی

قریبی عزیز دوست بھی مدد کرے گا۔ آج مہمانوں کی آمد بھی ہے۔

اپنے ستاروں کی مکمل معلومات کیلئے وزٹ کریں “جتن کُنڈلی”
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی بہت کچھ

Leave a Reply