kundali jtnonline

جتن کُنڈلی اور آپ کے آئندہ 7 روز، رد مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی اور آپ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار آیت الکرسی کا ورد کریں، حسب توفیق صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

مالی طور پر ان دنوں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور روزگار میں بھی کوئی

خاص بہتری نہیں آ رہی، جس سے گزارا ہونا مشکل ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کو

تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنا ہوگا۔ جہاں غلطیاں ہیں، وہاں پر فوری

اصلاح کی ضرورت ہے۔ آپ نے غصہ کر کے اپنوں اور غیروں کو بھی خود سے

دور کیا ہوا ہے، اس لئے غصہ کم کریں۔ ہو سکے تو استخارے کی مدد سے چلنے

کی کوشش کریں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

وراثتی امور میں کچھ بُرا ہونے کے امکانات ہیں۔ امید ہے اب جلد آپ کو حق بھی

مل جائے گا اور جو رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ انشاء

اللہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ کاروباری معاملات میں بھی بہتری آئے گی

اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا، اس وقت گھر میں جو سب سے

بڑی ضرورت ہے، وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ قرض کے حوالے سے بھی اہم

پیش رفت ہو سکتی ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ بار بار وہی غلطی کر رہے ہیں جو ماضی میں کر چکے تھے، اور اب دوبارہ

اس کی گنجائش نہیں ہے، اس لئے بے حد سوچ سمجھ کر چلیں، ورنہ بڑے نقصان

کا خطرہ ہے، پھر آپ سب سے کٹ کر رہ گئے ہیں، سب ساتھ چھوڑ گئے ہیں،

صرف مطلب پرست لوگ ہی قریب ہیں۔ اپنے رویے کو بدلیں اور اپنے گناہوں کی

توبہ کریں۔ اصلاح کریں گے تب ہی کچھ بہتری کی امید ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

صحت کا خانہ اب تیزی سے بہتر ہو رہا ہے، عرصہ دراز سے بیمار افراد انشاء

اللہ شفایاب ہو سکیں گے اور جن لوگوں کو سالوں سے روز گار میں مشکلات کا

سامنا تھا، وہ اب بحکم اللہ دن بدن بہتری کی جانب جائیں گے اور ان کے اہم

سلسلے بن جانے کی امید ہے، اس لئے اب کچھ بڑی اہم تبدیلی پر غور ضروری

ہے جو بالکل آپ کے سر پر موجود ہے۔ خود کو اس کے لئے ذہنی طور پر تیار

کریں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

اب حالات میں خاطر خواہ بہتری کا امکان ہے، آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا

تھے، وہ چند دنوں میں مکمل ختم ہو جائیگی۔ اچھے دنوں کا آغاز انشاء اللہ شروع

ہو چکا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ خاندان سے دور ہوتے جا رہے ہیں

یہاں تک کہ اپنے بہن بھائیوں سے بھی۔ اگر صورت حال یہی رہی تو مکمل طور

پر اکیلے ہو جائیں گے۔ یہ دن بہت نازک ہیں، ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ نے جس شخص سے امید لگا رکھی تھی، وہ اس پر پورا نہیں اترے گا۔ آپ کو

شاید اس بات کا بڑا دکھ ہو، اس لئے صرف اللہ پاک پر بھروسہ کریں اور پورے

توکل کے ساتھ چلیں، انشاء اللہ وہ آپ کو نا امید نہیں کرے گا۔ آپ کی ہر ضرورت

پردئہ غیب سے پوری ہو جائے گی۔ ویسے بھی اب آپ کی سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ

کون اپنا ہے اور کون غیر، محتاط ہو جائیں۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں، ہر وقت فضول قسم کی سوچوں کا غلبہ دماغ

پر رہتا ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کیا جائے۔ ان حالات میں صرف نماز پر

توجہ دیں اور ہر وقت زبان سے صرف ” اللہ “ کا ورد جاری رکھیں۔ صورتحال

بہتر ہو گی تو اور بھی کچھ کریں گے، ان دنوں صدقہ دیں، مایوسی کی باتیں نہ

کریں اور کچھ دن بالکل منظر عام سے غائب ہو جائیں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کو اولاد کے جس معاملے کی فکر تھی، انشاء اللہ بڑی امید ہے کہ آپ کو اس کا

حل مل جائے گا، جن افراد نے ماضی میں دھوکا دیا تھا۔ اب ان کے ساتھ نہ چلیں،

دوری اختیار کرنا بہتر ہے، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام شروع کرنا چاہتے

ہیں، وہ ضرور کریں، مگر کم ے کم سرمایہ کاری کرنا بہتر رہے گا۔ اس وقت

رسک نہیں لینا، راز کی بات تو بالکل نہیں کرتی۔

=—–= بُرج قوس =—–=

حالات بدل رہے ہیں آپ کی زندگی جو برسوں سے ایک مقام پر رکی ہوئی تھی،

اب اس میں بڑی اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے، جو لوگ ذہنی طور پر

تیار ہیں، وہ کامیاب رہیں گے۔ اب پیسے کی ضرورت بھی پوری ہونے کی امید

ہے۔ کاروباری حالات خاص طور پر بہتر ہو سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو عرصہ ہوا

رشتے کے حوالے سے پریشانی تھی، ان کا مسئلہ کسی بھی وقت حل ہو سکتا ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ کو اپنے دلی معاملات پر خاص طور پر قابو رکھنا ہو گا، سب پرانی باتیں اور

سلسلے چھوڑ دیں، توبہ کر کے بالکل سیدھے راستے پر آ جائیں، اسی میں آپ کی

بہتری ہے۔ ویسے بھی کسی جانب سے زبردست دھوکا ملنے کا خطرہ ہے۔ مالی

طور پر بھی اور عزت کے معاملے میں بھی ” نعیم القادر اللہ “ لکھ کر اپنے پاس

رکھ لیں اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مخالفین سے دور ہی رہا جائے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

اللہ بڑا مہربان ہے، آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں، آپ جس مشکل اور پریشانی میں

ہیں، وہ انشاء اللہ آپ کو وہاں سے ضرور نکال دے گا، توکل کی اشد ضرورت ہے

زندگی کے جس مقام پر کھڑے ہیں، اس میں چند ضروری فیصلے بھی کرنے ہوں

گے۔ آپ کو اس وقت جو آسانیاں مل رہی ہیں، لے لیں۔ ماضی میں ایسے مواقع کم

ہی آئے ہیں۔ جو لوگ سفر کے انتظار میں تھے، ان کے لئے خوشخبری ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آج شام سے مشتری کی زائچے میں آمد آپ کی کئی پریشانیوں کے خاتمے کی

بحکم اللہ اطلاع دے رہی ہے۔ آپ جن لوگوں کو اپنے قریب سمجھتے تھے، وہی

تنگ کر سکتے ہیں، ان سے دور ہو جائیں اگر آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا

چاہتے ہیں تو۔ عزت میں اضافہ ہو گا۔ غیر متوقع پیسہ ہاتھ آ سکتا ہے۔ سرکاری

ملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا پروگرام بھی بنا سکتے ہیں۔

جتن کُنڈلی اور آپ ، جتن کُنڈلی اور آپ ، جتن کُنڈلی اور آپ ، جتن کُنڈلی اور آپ

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply