kundali jtnonline

جتن کُنڈلی اور آپکا آئندہ کا ہفتہ، ستاروں کا احوال، ردِ مشکلات خصوصی وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی اور آپکا

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ والعصر کا ورد کریں، حسب توفیق صدقہ خیرات دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

یہ ہفتہ اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ اس سے

نکلنے کا موقع ملے گا، جو لوگ روزگار تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار

کریں، جلد بازی سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

اس ہفتے آپ کے لئے کسی طرف سے خوشی کی خبر آ سکتی ہے اور جس کام

میں رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہوگی۔ اب بالکل بھی پریشانی کی کوئی بات نظر نہیں

آ رہی ہے، البتہ اپنی نیت درست رکھیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان میں انشاءاللہ اب اس سے نکل جائیں

گے۔ اس ہفتے ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ بس صدقہ

اور خیرات دینا ہرگز نی بھولیں-

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کو کسی قسم کی مالی ضرورت کا انتظار تھا، قومی امید ہے کہ اس ہفتے پوری

ہو جائے گی اور جس بھی طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا تھا وہ بھی دور ہونے

والا ہے۔ رب تعالیٰ کا شکر ادا کریں-

=—–= بُرج اسد =—–=

چند دنوں تک مکمل ہر معاملے میں خاموشی اختیار کریں۔ یہ آپ کے حق میں بہتر

ہے اور جو لوگ بولیں گے وہ خود مشکل کو دعوت دیں گے اس لئے خیال کریں۔

صدقہ خیرات کو نظر انداز مت کریں-

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

یہ ہفتہ اہم ہے۔ آپ کو جلد ہی اپنی مشکلات میں کمی کی نمایاں نظر آئے گی اور

کچھ سخت فیصلے بھی متوقع ہیں جو آپ کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ نیت صاف

رکھیں، غرباء کی مدد کریں-

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ اپنے معاملات سیدھے کرنے کے چکروں میں غلط راستے کا انتخاب مت کریں

جو شرعاً سیدھا راستہ ہے صرف اس کو پکڑیں۔ حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے

ہیں، احتیا ط انتہائی لازم ہے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے مشکل دن گزارے ہیں وہ اب جلد اچھی

خبریں سن سکیں گے اور حالات تیزی سے بدل کر ان کے حق میں بھی ہونا شروع

ہو گئے ہیں۔ رب تعالیٰ کا ہر حال میں شکر ادا کریں-

=—–= بُرج قوس =—–=

اس ہفتے میں کافی عرصے سے رُکا کام بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور جن

مشکلات نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ ان سے بھی نجات ملنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ

کو بس نظر رکھنی ہو گی۔

=—–= بُرج جدی =—–=

کوئی تو کام ایسا کر لیں جس میں آپ اپنی مرضی شامل کریں۔ کب تک دوسروں

کے اشاروں پر چلتے رہیں گے لوگ مطلب پرست ہیں۔ اپنے مقاصد کے لئے آپ کا

استعمال کرتے ہیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

اگر آپ انجان جگہ سے مدد کے انتظار میں ہیں تو اپنا توکل اتنا مضبوط کر لیں کہ

وہ مدد قدرتی طور پر آپ کو مل کر رہے، توکل کی کمی سے ہی کامیاب نہیں ہو پا

رہے، صدقہ خیرات سے اپنی مشکلات کا توڑ کریں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

جن لوگوں نے ماضی میں دھوکا کھایا تھا۔ اب وہ دوبارہ آپ کے قریب ہونے کی

کوشش میں ہیں، بچ کر چلیں اور اس ہفتے میں خاص طور پر اپنی عزت اور مال

دونوں کی حفاظت کریں۔ جتنا صدقہ خیرات دے سکتے ہیں دیں-

=-=قارئین=-=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی اور آپکا ، جتن کُنڈلی اور آپکا ، جتن کُنڈلی اور آپکا ، جتن کُنڈلی اور آپکا

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply