,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جتن آن لائن کُنڈلی اور آج کا دن، مشکلات، آسانیاں، احتیاط اور مواقع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جتن کُنڈلی اور آج

حمل

آپ مسلسل بڑے عرصے سے حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار چلے آ

رہے ہیں اور حالات ہیں کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔آپ اپنے معاملات

ٹھیک کریں اور مکمل توکل کے ساتھ چلیں، باوضو رہیں، نماز کی پابندی رکھیں

اور یا کریم یا سلام یا حی یا قیوم اور یا اللہ کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار

ضرور کریں اس سے ان شاء اللہ پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

ثور

آپ کو ان دنوں جن پریشانیوں اور مشکلات نے گھیرا ہوا ہے اس سے آپ نے

اپنی روحانی پاور تیز کرکے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ،نماز کی پابندی کریں۔ اللہ

تعالیٰ سے مدد مانگیں گے تو ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ اس وقت

ستاروں کی پوزیشن آزمائشی سی ہے۔ ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کتنا

عرصہ لگے گا، صورت حال ٹھیک ہونے میں ،صبر کریں اور صدقہ دیں۔

جوزہ

آپ کی صورت حال تب جاکر ٹھیک ہو گی۔ جب آپ حقوق العباد کی حوالے سے

اپنے معاملات ٹھیک کریں گے۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ ماضی میں آپ نے اس

سلسلے میں بڑی غلطیاں کی ہیں۔ اب ان کو ٹھیک کرنے کا وقت آ گیا ہے اور

جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوں گی، حالات بھی نہیں بدلیں گے۔ یہ ہفتہ فوری اصلاح

کا کہہ رہا ہے ،توبہ سے کام لیں وہ بھی سچی ۔

سرطان

تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔سالوں بعد یہ وقت آیا ہے۔ اب آپ نا بھی

چاہیں تو اس میں سے لازمی گزرنا ہے، اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار

رکھیں اور اب جو بھی ہو اس کو قبول کر لیں۔ شائد تبدیلی ہر سطح پرآئے ،بہت

کچھ بدلے گا تو سکون بھی خراب ہو گا، وقت لگے گا، حالات ٹھیک ہوتے ہوتے۔

اس لئے صرف نماز کی پابندی کے ساتھ دعا بھی کریں۔

اسد

ایک اہم ضرورت پوری ہو گی، ان شاء اللہ اور جس بھی پریشانی کا سامنا ہے،

وہ بھی کم ہو سکے گی جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو ایک جگہ بلاک کئے

ہوئے تھے ان کو باہر نکلنے کا موقع ملے گا ،اہم اور ضروری کاموں میں

ضرورت کے مطابق پیسہ بھی ملے گا جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار

میں ہیں وہ اپنی امید ضرور لگائیں، ان شاء اللہ ان کی امید ضرور پوری ہوگی۔

سنبلہ

بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں۔ آپ کے لئے اس میں کافی کچھ ہے

اور اگر لاپروائی سے کام لیں گے تو جو ملنا ہے اس سے بھی محروم رہ جائیں

گے۔آج سے تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیں۔ اس وقت مالی طور پر بھی شدید

مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ کو ابھی دس سے بارہ دن انتظار کرنا ہے۔ پھر کسی

جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے گا۔

میزان

صحت کا صدقہ جس قدر ممکن ہودیں اور سچی توبہ کا بھی مشورہ ہے۔ بہت

سے معاملات خراب ہیں، جن کو ٹھیک کرنے کا موقع ہے آپ کے پاس ،آپ جلدی

سے ان پر توجہ دیں اور آئندہ سیدھے راستے پر چلیں۔ اگر تمام تر پریشانیاں

اور مشکلات دیکھنے کے باوجود بھی آپ نے اپنے معاملات ٹھیک نہیں کئے تو

پھر کب کریں گے؟ اب بس کریں۔ واپس ہم نے جا کر اپنے اللہ کو بھی جواب

دینا ہے۔

اب اس ملک کی کمی رہ گئی تھی کہ اس نے بھی پی آئی اے کو۔۔۔

عقرب

رکاوٹوں کا سلسلہ ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آپ ان سے تب ہی نکلیں

گے جب اللہ پاک کا دامن تھام کر چلیں گے۔ آپ اس کو یاد کریں ،وہ آپ کو یاد

کرے گا۔ اور سیدھا اور صاف راستہ اپنانا ہوگا، حقوق العباد کے حوالے سے

معاملات ٹھیک رکھنے ہوں گے۔ سچے بھی ہیں تو جھک جائیں۔ عزت میرا اللہ

خود ہی دے گا، لیکن آپ کا مقام ان شاء اللہ بہت بڑھ جائے گا۔

قوس

اپنے دل کے معاملات اب تو ٹھیک کرلیں۔ کچھ اپنے اللہ کی یاد میں بھی وقت

گزاریں، ان دنوں روحانی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ذکر الٰہی

کثرت سے کریں ،توبہ دن میں 70بار ضرور کریں اور باوضو بھی رہا کریں۔ ان

دنوں آپ کی جانب سے اگر یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو پھر سمجھ لیں کہ آپ نے

پریشانیوں کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور اچھے دن شروع ہو گئے ہیں۔

جدی

دوہری شخصیت کے ساتھ زندگی مت گزاریں۔ سچے اور سیدھے راستے پر چل

کر زندگی گزارنا ہوگی، وہ وقت گزر گیا جب آپ جس طرح چاہے موجیں کرتے

تھے اور کچھ نہیں ہوتا تھا۔ اب تو حالات ایسے ہیں کہ جیسا کرینگے ،موقع پر

ویسا ہی پا لیں گے۔ آپ کو چاہیے کہ توبہ سے کام لیں اور ہر اس کام سے دور

ہو جائیں جو ہمارے رب کو پسند نہیں ہے۔ تب جا کر حالات اچھے ہوں گے۔

دلو

ایک بھی ایسا سلسلہ ابھی نہیں بن رہا کہ ساری مالی مشکلات فوری ختم ہو

جائیں۔ اس کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے، اب تبدیلی کی ہوا میں آگئے ہیں

جو ناچاہ کر بھی آپ نے قبول کرنی ہے اور روزگار کے امور سے لے کر گھر

کے سارے سلسلے اس تبدیلی کی زد میں ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اللہ پاک سے مدد

مانگیں اور دعا کریں کہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ ہو جائے۔

حوت

ستاروں کی کونسل نئے انداز سے اپنا رخ تبدیل کر رہی ہے۔ آگے چل کر کیا ہوگا

ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ آپ کو صرف اور صرف دعا سے کام لینا ہے۔ اب

اللہ کی جانب سے مدد ملے گی، ان شاء اللہ تو پھر سب کچھ آپ کے حق میں

خود بخود بہترہوگا، جیسے حالات گزارے ہیں، آپ کو اس سے بہت کچھ سیکھنا

ہے اور اگر ایسا نہیں کیا تو پھر آپ اپنے ساتھ ماسوائے ظلم کے کچھ نہیں کر

رہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جتن کُنڈلی اور آج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply