بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

جتن کُنڈلی آپکے ستارے، احوال قسمت، ردِ مشکلات و دافع بلیات کا وظیفہ

Spread the love

جتن کُنڈلی آپکے ستارے

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول اور آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ والناس کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ کو آج کل سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود انشاءاللہ تمام

ضروریات کسی نہ کسی حوالے سے پوری ہو ہی جائیں گی۔ آنے والے دنوں کی

بھی فکر مت کریں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

روز گار کا خانہ کافی کمزور محسوس ہو رہا ہے۔ آپ جس طرف سے امید لگا کر

بیٹھے ہوئے ہیں۔ پوری توقع تو ہے کہ اس میں کچھ پوری ضرور ہو جائے گی،

مگر ممکن ہے ابھی چند دن انتظار کرنا پڑے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

کچھ اضافی ذمہ داری کا بوجھ سر پر چڑھ سکتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ پر بھروسہ

رکھیں، وہ اس میں آسانی پیدا فرمائے گا اور جو بات کافی دنوں سے تنگ کر رہی

تھی اس کا حل بھی مل سکتا ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کسی بھی بندش وغیرہ میں مبتلا نہیں ہیں، ستاروں کی چال ہی ایسی ہے جس

نے ہر چیز کو بلاک کر کے رکھا ہوا ہے، ابھی اس کیفیت میں 14 یوم مزید لگ

سکتے ہیں، صبر و تحمل سے وقت گذاریں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

چھوٹی موٹی ضرورت تو پوری ہو جائے گی لیکن بڑی کے لئے ابھی چند یوم

انتظار کرنا پڑے گا، اپنے کسی عزیز وغیرہ کی بیماری یا کسی مشکل میں پڑنے

کی اطلاع ٹنشن دے سکتی ہے۔ آپ بھی صدقہ دیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کو جو معاملات بے حد خراب لگ رہے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں، انشاءاللہ اب جلد

ہی مشکلات سے نکل آئیں گے، فی الحال وقت زیادہ تر گھر پر ہی گزر سکتا ہے،

اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں سب ٹھیک ہو جائیگا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے، اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ وہ آج کسی

وقت بھی اس سے نکل سکتے ہیں، اور وہ بندہ مدد کرے گا جو کبھی بھی آپ کے

کام نہیں آیا تھا، تاہم صدقہ دینا بھی مت بھولیں-

=—–= بُرج عقرب =—–=

آج آپ کو دوپہر کے بعد ایک اچھی خبر مل سکتی ہے۔ اس وقت تو مالی صورتحال

کے بارے میں تشویش ہے اور یہ ابھی مسئلہ حل ہونے میں چند یوم لگ سکتے

ہیں، لیکن رب تعالیٰ کی ذات اقدس پر توکل رکھیں۔

=—–= بُرج قوس =—–=

یہ ایام انتہائی اہم ہیں آپ مالی طور پر ایک اہم خبر بھی سن سکیں گے اور کچھ

گھریلو ماحول میں کشیدگی کی فضا بھی کم ہو سکے گی جو لوگ بیمار ہیں انشاء

اللہ شفا یاب ہوں گے، صدقہ خیرات دیتے رہیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

صورتحال جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہو۔ انشاءاللہ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی

نقصان نہیں ہوگا۔ بس کسی نہ کسی طرح 12 یوم مزید برداشت کر لیں پھر بہتری

ہے، آنے والا وقت آپ کا ہے، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

یقیناََ یہ ایک سخت وقت ہے مگر حالات جتنے بھی خراب کیوں نہ ہوں آپ اس سے

محفوظ رہیں گے اور زیادہ وقت گھر میں گزرے گا۔ اس سے بھی فائدہ ہی ہو گا،

ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کے خصور گڑگڑا کر دعا ضرور مانگیں-

=—–= بُرج حوت =—–=

ایک بھی پریشانی نہیں ہے، بس مالی حوالے سے مشکل ہے جو کہ چند دن اور

جارہ رہ سکتی ہے۔ یہ ایام ملی جلی کیفیت والے ہیں، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں،

صبر و تحمل کے ساتھ زیادہ تر وقت گھر پر گزاریں-

جتن کُنڈلی آپکے ستارے

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply