0

جبری گمشدگیاں جرم

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان نے شماریاتی بیورو کو ملک گیرچائلڈ لیبر سے متعلق سروے کرنے، جبری لا پتہ کرنے کو جرم قر ا ر دینے کےلئے موثر قانون سازی جبکہ پاکستان پینل کورٹ میں ترامیم متعارف کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دیں ، وزیر اعظم نے اجلاس میں واضح کیا کہ ہمارے مذہب اور آئین میں انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ ، اقلیتوں کے حقوق کے فروغ د ینے اور محروم طبقات کے تحفظ کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے ۔
بعدازاں وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کم آمدنی والے افراد کےلئے اپنے ذاتی گھروں کے حصول کے خواب کو ممکن بنانے کےلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے،پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ سے نہ صرف کم آمدنی والے افراد کو گھر کی سہولت میسر آئےگی بلکہ معیشت کا پہیہ چلے گا اور نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بنک کی جانب سے ہاو¿سنگ فنانسنگ کے ضمن میں بنکو ں کو مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو بنکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔
دریں اثناءوزےر اعظم کی زیر صدارت ٹاسک فورس ٹےکنالوجی اور نالج اکانومی کا ا جلا س بھی ہواجس سے خطاب مےں وزےر اعظم نے کہا حکومت انسانی وسائل اور ٹےکنالوجی کےلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر عطاءالرحمان نے اجلاس کو ٹےکنا لو جی پر مبنی معےشت کے حوالے سے برےفنگ دی ۔

Leave a Reply